انفوٹینمنٹ

اداکارہ شردھا آریہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

شردھا کے فینز خوشی سے نہال

Web Desk

اداکارہ شردھا آریہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

شردھا کے فینز خوشی سے نہال

شردھا کے فینز خوشی سے نہال
شردھا کے فینز خوشی سے نہال

بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ شردھا آریہ نے شادی کے تین سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈراما سیریل ’کنڈلی بھاگیہ’ کی اداکارہ شردھا نے پوسٹ شیئر کی جس میں اسپتال کے کمرے کو خوبصورت غباروں سے سجاہوا دکھایا گیا۔

جبکہ اگلی ہی جھلک میں اداکارہ اپنی گود میں دونوں بچوں کو لیے پوز دیتی بھی نظر آئیں۔

نیلے اور گلابی رنگ کے غبارے اس بات کا چیخ چیخ کر اعلان کر رہے تھے اس جوڑے نے 29 نومبر کو جڑواں بچوں کا استقبال کیا ہے جو ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

خوبصورت اور حسین یادوں پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شردھا آریہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’ہماری فیملی اب دو چھوٹی خوشیوں کے پیکٹ کی بدولت مکمل ہوگئی ہے۔ ’

ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ’ABoyandAGirl’، ’TwinBlessings’ اور ’BestOfBothTheWorlds’ استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ہمارے دل خوشی سے بھر گئے ہیں!’

صارفین کا ردعمل:

اداکارہ شردھا آریہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں جڑواں بچوں کی آمد پر ڈھیروں مبارکباد اور نیک تمنائیں دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے کیپشن میں لکھا کہ،’واہ شردھا ڈبل ڈبل خوشیاں’۔

ڈراما کنڈلی بھاگیہ سے الوداع:

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا آریہ نے سات سال اور چھ ماہ کے طویل عرصے کے بعد ڈراما سیریل ’کُنڈلی بھاگیہ’ کو خیرباد کہہ دیا ہے جس میں انکے کردار کو ناظرین بے حد پسند کر رہے تھے۔

الوداعی نوٹ جاری کرتے ہوئے شردھا نے لکھا کہ،’آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں نے یہ کیپشن 25 مرتبہ لکھ کر مٹایا کیونکہ کوئی بھی الفاظ اس لمحے میں میرے دل میں موجود جذبات کو صحیح طریقے سے بیان نہیں کرسکتے’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’ وہ لمحہ جب میں اپنے سب سے کامیاب، مددگار، اور وفادار کام 'کُنڈلی بھاگیہ' کو الوداع کہہ رہی ہوں۔ اس شو نے مجھے ترقی کرتے دیکھا، ایک لاپرواہ اور مزاحیہ لڑکی سے ایک شادی شدہ ذمہ دار (اب) ماں بننے تک (جو اب بھی لاپرواہ اور مزاحیہ ہے لیکن یہ بات الگ ہے)۔ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ سفر میرے دل کے کتنا قریب تھا’۔

شردھا کا اظہارِ تشکر:

شردھاکا اپنے پیغام میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ،’7 سال اور 6 ماہ بطور 'پریتا' کسی حقیقی زندگی کی پریوں کی کہانی سے کم نہیں تھا۔ اس میں فینسی کپڑے، شہرت، مقبولیت، بہترین کام کرنے والی ٹیم، سفر، گلیمر، چیلنجنگ سینز، ڈانس، ڈرامہ، اور وہ سب کچھ شامل تھا جس کا ایک آرٹسٹ خواب دیکھتا ہے۔ شکریہ ایکتا کپور، مجھے اس شاندار تجربے کے لیے منتخب کرنے پر۔’

تازہ ترین