جنوبی کوریا کے اداکار کی اچانک موت، وجہ سامنے آگئی
اداکار کی موت نے فینز کو غمزدہ کردیا
جنوبی کوریا کے 32 سالہ نامور اداکار ’parkminzae’ کی غیر متوقع موت نے انڈسٹری کو ہلاکررکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق parkminzae نامی جنوبی کوریا کے اداکار کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری سے مشہور ہیں جو اچانک چین کے سفر کے دوران دل کا دورہ پڑھنے سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اداکار کے موت کی تصدیق انکی ایجنسی ’بگ ٹائٹل’ اور مختلف K میڈیا رپورٹس کی جانب سے کی گئی ۔
بگ ٹائٹل کے جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا تھا کہ ،’پارک من جے، ایک باصلاحیت اداکار جو اداکاری سے محبت کرتے تھے اور ہمیشہ اپنا بہترین دیتے تھے، اب جنت چلے گئے ہیں۔’
ایجنسی نے مزید کہا،’ہم آپ کے تمام محبت اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں جو آپ نے پارک من جے کو دی۔ اگرچہ ہم انہیں دوبارہ اداکاری کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گےتاہم ہم انہیں ہمیشہ بگ ٹائٹل کے اداکار کے طور پر یاد رکھیں گے۔ ’
اداکار کی موت کب ہوئی:
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پارک من جے کی وفات 29 نومبر کو چین میں دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی، تاہم اس خبر کا اعلان 2 دسمبر کو کیا گیا۔
جبکہ ان کی یاد میں ایک خصوصی محفل کا اہتمام سئول نیشنل یونیورسٹی اسپتال کے فنرل ہال میں کیا جائے گا، اور ان کی آخری رسومات 4 دسمبر کو 9:30 بجے (مقامی وقت) کی جائے گی۔
اداکار کی موت پر دلگداز پیغامات:
اداکار کی موت کے بعد چھوٹے بھائی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں پارک من جے کے انتقال کی تصدیق تھی۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ،’میرا پیارا بھائی آرام کرنے کے لیے جا چکا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جتنا ہو سکے لوگ میرے بھائی کو یاد رکھیں۔ براہ کرم سمجھیں کہ میں سب سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کر سکتا۔’
پارک من جے کے بارے میں مزید جانئے :
یاد رہے کہ کورین اداکار پارک من جے اپنی وفات کے وقت جنوبی کوریا کی تفریحی کمپنی ’بگ ٹائٹل’ کے زیر انتظام تھے۔ ان کےپرائویٹ انسٹاگرام پروفائل پر 2,148 فالوورز تھے، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ ابھی مین اسٹریم شہرت کی جانب قدم بڑھا رہے تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں مختلف ہٹ K-drama سیریز میں اداکاری کی، جیسے ’ٹومارو’، ’لٹل وومنؔ، ’کال اٹ لوو’،’مسٹر لی’ شامل ہیں۔
دل کا دورہ کیا ہے؟
قارئین کیلئے دل کا دورہ (جسے ’سڈن کارڈیک اریسٹ’ یا SCA بھی کہا جاتا ہے) ایک خطرناک طبی حالت ہے جس میں دل اچانک دھڑکنا بند کر دیتا ہے۔ اس اچانک واقعے کے نتیجے میں دماغ اور دیگر اہم اعضاء کو خون کی فراہمی رک جاتی ہے۔ اگر علاج میں دیر ہو جائے تو دل کا دورہ چند منٹوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔