امیتابھ بچن کی مبہم ٹوئٹس صارفین کو حیرت زدہ کرگئیں
ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کے دوران امیتابھ بچن کی ٹوئٹس تہلکہ خیز ثابت ہوئیں
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی مبہم ٹوئٹس نے فینز کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بچن خاندان ان دنوں شادی اور طلاق جیسے حساس موضوع کے سبب خبروں کی زینت بناہوا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی کو لے کر بھارتی میڈیا خبریں نشر کرتا نظر آرہا ہے۔
کبھی ایک ایسا اشارہ ملتا ہے جس سے فینز اور سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کی طلاق کی قیاس آرائیوں کو سچ سمجھ لیتے ہیں تو کبھی ابھیشیک کا ایشوریا کے ہمراہ منظر عام پر آنا ان افواہوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے۔
ہاں اور نا کہ اس عالم میں امیتابھ بچن کے ٹوئٹس بھی کسی طوفان سے کم ثابت نہ ہوئے، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر بگ بی گزشتہ چند دنوں سے تہلکہ خیز اموجیز کا استعمال کرتے ہوئے پیغام جاری رہے ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔
امیتابھ کے ٹویٹس:
2 دسمبر کو امیتابھ بچن نے ایکس پر پوسٹ جاری کی جس میں غصے والے اموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’T 5210 - چپ’۔
تاہم جب مداحوں نے اس کا مطلب سمجھنے کی کوشش کی تو امیتابھ نے اگلے ہی روز دوسرا ٹویٹ جاری کیا جس میں انہوں نے (زبانی بند والی ایموجی) کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’T 5211 - چپ چاپ، چڑھی کا باپ’۔
اس کا آزاد ترجمہ یہ ہو سکتا ہے کہ،’تمہارے بولنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے’۔
انٹرنیٹ پر پریشانی کا سماں:
امیتابھ بچن کی مبہم پیغامات دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے ، ایک صارف نے بگ بی کیلئے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’آپ کا ٹویٹ گہری مایوسی یا اضطراب کو ظاہر کرتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کسی نے کچھ غلط کیا ہو۔ کبھی کبھار خاموشی الفاظ سے زیادہ طاقتور پیغام دیتی ہے۔ امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا’۔
ایک اور مداح نے لکھا،’امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو۔ خیال رکھیں۔ؔ
ایک اورایکس صارف نے لکھا کہ،’سر جی کیا ہو گیا ہے آپ کو؟؟ سب کچھ ٹھیک ہے؟؟’۔
ابھشیک، ایشوریا کے طلاق کی افواہیں:
یاد رہے کہ ایشوریا رائے اور بچن خاندان کے درمیان اختلافات کی افواہیں جولائی 2024 میں اننت امبانی کی شادی کے دوران شروع ہوئیں۔ اس وقت ایشوریا اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن علیحدہ علیحدہ تقریب میں آئیں، جبکہ بچن خاندان کے باقی افراد امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھشیک بچن، شیوَیتا بچن، اگستیا نندا اور نویہ نویلی سب ایک ساتھ آئے تھے۔
بعدازاں یہ افواہیں اس وقت اور زیادہ زور پکڑ گئیں جب ابھشیک یا ان کے خاندان نے اس مہینے کے شروع میں ایشوریا کو ان کے سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی۔
خیال رہے کہ ایشوریا اور ابھشیک نے 2007 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے جو 16 نومبر 2011 کو پیدا ہوئی۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں