اداکارہ ثناء نادر کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اداکارہ فرح نادر نانی بن گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فرح نادر کی صاحبزادی و اداکارہ ثناء نادر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔
رواں سال جولائی میں فوٹو گرافر عبدالصمد ضیا کی جانب سے تصاویر منظر عام آئیں جس میں ثناء نادر کی شادی کے لمحات شامل تھے۔
اداکارہ ثناء نادر نے اپنی زندگی کے اس پُر مسرت موقع پر گہرے سُرخ و سُنہرے عروسی لہنگے کا انتخاب کیا تھا جس میں ان کی خوبصورتی آسماں کو چھو رہی تھی۔
جبکہ دوسری جانب انکے دولہا سفید شلوار قمیص کیسساتھ مرون ویسٹ کورٹ پہنے نظر آئے، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے اور اس کے ساتھ کریم شال اور پگ کا بھی انتخاب کیا تھا۔
ابھی اس شادی کی جھلکیاں منظر عام پر آئے 5 ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ ثناء نادر نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرکے ایک بار پھر سب کی تمام تر توجہ سمیٹ لی۔
حال ہی میں اداکارہ ثناء نادر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بیٹے کی پیدائش کے اعلان کیساتھ نومولود کے ہاتھوں اور پیروں کی جھلک شامل تھی۔
پوسٹ کے کارڈ میں ثناء نے بیٹے کی آمد پر والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،‘پہلے آئی محبت، پھر شادی ہوئی, پھر آئے ثناء اور عمار ایک ننھے مہمان کے ساتھ!’۔
ساتھ ہی اداکارہ نے ہر بری نظر سے اپنی خوبصورت فیملی کو محفوظ رکھنے کیلئے بیٹے کی تاریخِ پیدائش کیساتھ نظر کا اموجی بھی لگادیا۔
ثناء نادر کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سے وابستہ افراد کی جانب سے انہیں ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ان کی منگنی کی تصاویر سامنے آئیں تھی جبکہ دسمبر 2023 کے اختتام پر ان کی مایوں اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
اداکارہ کے شوبز کرئیر پر نظر ڈالی جائے تو ثناء نادر نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کی ہے۔