فیشن

جویریہ عباسی کی شوہر کیساتھ ٹوئننگ فینز کو بھاگئی

پاور کپل کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

Web Desk

جویریہ عباسی کی شوہر کیساتھ ٹوئننگ فینز کو بھاگئی

پاور کپل کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

پاور کپل کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟
پاور کپل کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کی اپنے شوہر کیساتھ ٹوئننگ مداحوں کے دلوں کو بھا گئی۔

ڈراما ' ببن خالہ کی بیٹیاں' ، 'دہلیز' ، 'کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی' ، 'چاہتیں' اور 'دیا' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جویریہ عباسی نے رواں برس دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

جویریہ عباسی کی ازدواجی زندگی:

جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔تاہم ازدواجی زندگی کے ان سالوں میں اس جوڑے نے ایک بیٹی عنزیلہ عباسی کا خیرمقدم کیا۔

تاہم شوہر سے علیحدگی کے بعد جویریہ عباسی نے تنہا اپنی بیٹی کی پرورش کی اور  سال 2023 میں تاشفین انصاری  نامی شخص کیساتھ انہیں رخصت کردیا۔

بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد جویریہ عباسی نے بھی تنہائی کو دور کرنے کیلئے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور پھر رواں سال پہلے منگنی کا اعلان کرنے کے بعد چند ماہ قبل نکاح کا بھی اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا۔

اب جبکہ جویریہ عباسی اپنے نئے ہمسفر کیساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی منہ دکھائی کرنے کے بعد انکے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات سے بھی اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آرہی ہیں۔

 نئے فوٹو شوٹ کی دھوم:

حال ہی میں جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر عدیل حیدر کیساتھ ٹوئننگ کرتے ہوئے غضب ڈھاتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ جھلکیوں میں اداکارہ سبز رنگ کے خوبصورت لہنگا چولی میں ملبوس ہیں جسے نیٹ کے کام والے دوپٹے کیساتھ پہنا گیا تھا، ساتھ ہی انکے شوہر عدیل حیدر بھی اہلیہ کے لباس سے میچنگ کرتے سبز کرتہ اور سفید پاجامے میں نظر آئے۔

خوبصورت اور رومانوی پوز شیئر کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کیپشن میں اپنے شوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے سرخ دل والے اموج لگائے اور لکھا کہ،’میں اور میرا’۔

جویریہ کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

نوبیاہتا کپل کا فوٹو شوٹ منظر عام پر آتے ہی کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کے انبار لگ گئے۔

کسی نے اداکارہ کو ازدواجی زندگی کی ڈھیروں خوشیاں ملنے کی دعائیں دیں تو کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس پاور کپل کا جوڑا خوب دل کو بھایا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی اور عدیل حیدر  کا یہ خوبصورت شاہکار فیشن برانڈ ’YBQ Design Studios’ کا تیار کردہ ہے جو نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ ہر ایک کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

جویریہ عباسی اور عدیل حیدر کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ جویریہ عباسی انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ جویریہ عباسی انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ جویریہ عباسی انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ جویریہ  عباسی انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ جویریہ عباسی انسٹاگرام



تازہ ترین