وائرل اسٹوریز

جنت مرزا قدیم جدہ 'البلد' دیکھنے پہنچ گئیں

جنت مرزا کی جدہ سے یادگار ویڈیو وائرل

Web Desk

جنت مرزا قدیم جدہ 'البلد' دیکھنے پہنچ گئیں

جنت مرزا کی جدہ سے یادگار ویڈیو وائرل

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سعودی عرب میں گزارے یادگار دنوں کی جھلکیوں پر مبنی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔

جنت مرزا کا نام ان ٹک ٹاکرز میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانی شروع کیں اور شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

زبردست فین فالوئنگ کی حامل جنت مرزا ان دنوں ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود تھیں جہاں سے انہوں نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

چند روز قبل جنت نے ایک خاتون کا انہیں حجاب صحیح سے باندھنے میں مدد کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی اور اب عمرہ کرتے ہوئے اور جدہ میں گزارے یادگار دنوں کی ویڈیوز کو یکجا کر کے ایک رِیل کی صورت میں شیئر کیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کی ابتداء جنت کی والدین کیساتھ عمرے کیلئے روانگی سے ہوئی جس کے بعد جہاز سے سفر کر کے انکا سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمرہ ادا کرنا شامل ہے۔

اس کے بعد بعد جنت مرزا جدہ کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کرتی دکھیں اور وہاں کے مشہور کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔

پوسٹ کےکیپشن میں انہوں نے جدہ کی دلکشی کے بارے میں تفصیل سے لکھتے ہوئے فینز کو مشورہ دیا کہ اگر آپ قدیم جدہ دیکھنا چاہتے ہیں تو 'البلد' کی سیر کریں'۔

علاوہ ازیں انہوں نے اچھی خوشبو کیلئے Oud Artisans، شوپنگ کیلئے الخیات سینٹر جانے کا بھی مشورہ دیا۔

تازہ ترین