عالمی منظر

ایلون مسک کی انٹرنیٹ ڈیوائس منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال

اسمگلرز تک پہنچنے کیلئے 'اسٹارلنک' کمپنی سے رجوع کا فیصلہ

Web Desk

ایلون مسک کی انٹرنیٹ ڈیوائس منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال

اسمگلرز تک پہنچنے کیلئے 'اسٹارلنک' کمپنی سے رجوع کا فیصلہ

(فوٹو: رائٹرز)
(فوٹو: رائٹرز)

بھارت کی سمندری حدود میں 4 ارب ڈالر کی منشیات کی اسمگلنگ کیلئے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی ’اسٹار لنک‘ کی ڈیوائس استعمال ہونے کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اسمگلر سیٹلائٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ فراہم کی جانے والی سروس کا استعمال کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اسٹارلنک امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی 'اسپیس ایکس' کی ذیلی کمپنی ہے جو سیٹلائٹس کے گروپ کے ذریعہ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرتی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی پولیس نے انڈامان اور نکوبار جزائر کی دور افتادہ چوکی میں میانمار کی ایک کشتی سے 6 ہزار کلو گرام سے زیادہ منشیات (میتھ) برآمد کی اور میانمار کے 6 شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔

اسمگلرز نے 'اسٹارلنک کمپنی' کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے گہرے سمندروں میں سفر کیا اور پہلی بار 4 ارب 25 کروڑ ڈالر (360 ارب بھارتی روپے) مالیت کی منشیات بھارت کی سمندری حدود میں لے آئے تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مختلف نوعیت کا کیس ہے، اسمگلنگ کرنے والوں نے فون کو براہ راست سیٹلائٹس کے ذریعہ استعمال کیا اور ایک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا لیا تھا۔

اس واقعے نے علاقے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب اسمگلنگ میں ملوث لوگوں تک پہنچنے کے لیے 'اسٹارلنک' کمپنی سے رجوع کرے گی۔

پولیس افسران نے بتایا کہ اسمگلر میانمار سے اپنے سفر کے آغاز سے ہی اسٹارلنک ڈیوائس استعمال کر رہے تھے، اب ہم اسٹارلنک سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ اسمگلنگ کی اس کوشش میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کس نے اور کب خریدی اور اس کے استعمال کی تاریخ کیا ہے؟

تازہ ترین