چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کی نئی تجویز پر بھارت کی منافقت عیاں
ڈیڈلاک تاحال برقرار ، مذاکرات کسی حل کی جانب بڑھتے نظر نہیں آ رہے
چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے اور مذاکرات کسی حل کی جانب بڑھتے نظر نہیں آ رہے۔
حال ہی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے جسکے تحت پاکستان بھی 2031 تک بھارت جاکر کوئی میچز نہیں کھیلے گا۔
تاہم پاکستان میں اپنی ٹیم کے میچز کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر اصرار کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں ہونے والے پاکستان کے میچز کیلئے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کو 'سیکیورٹی خدشات' کا بہانہ بناکر پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا۔
اب پی سی بی کی نئی تجویز کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل نہیں اپنایا جا سکتا کیونکہ بھارت میں کوئی 'سیکیورٹی خدشات' نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے آئی سی سی کو واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ بھارت میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں اس لیے اس طرح کی کوئی تجویز قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ 'ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ تمام فریقین اس ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لیے کوئی قابلِ عمل حل تلاش کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے آئی سی سی آئندہ چند روز میں دوبارہ بورڈ اجلاس طلب کرے گا'۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے بعد اگلی کئی آئی سی سی ایونٹس بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے ہیں۔
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھی بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر کرے گا۔
علاوہ ازیں چیمپئنز ٹرافی 2029 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2031 بھی بھارت میں منعقد ہونا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال پی سی بی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرنے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں