انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر کی بریک اپ سانگ پر ویڈیو وائرل، مداح پریشان

مداحوں نے اداکارہ سے خاص درخواست کردی

Web Desk

ہانیہ عامر کی بریک اپ سانگ پر ویڈیو وائرل، مداح پریشان

مداحوں نے اداکارہ سے خاص درخواست کردی

ہانیہ عامر کی بریک اپ سانگ پر لپ سنکنگ، مداح متجسس
ہانیہ عامر کی بریک اپ سانگ پر لپ سنکنگ، مداح متجسس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گیت 'کوئی سی' پر اپنی دلکش لپ سنکنگ  ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے کردار شرجینا کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر بنانے والی اداکارہ  ہانیہ عامر کی خوبصورتی کو انکےناز نخرے مزید چار چاند لگادیتے ہیں جسے دیکھ کر مداح تعریف کیے بنا نہیں رہ پاتے۔

اداکاری کے علاوہ ہانیہ عامر کا  پسندیدہ کام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحرک رہنا اور مختلف گانوں پر میک اپ کرتے ہوئے ٹرانزیشن ویڈیوبنانا معلوم ہوتا ہے جو ہانیہ بخوبی جانتی ہیں۔

ہانیہ عامر آئے دن انسٹاگرام پر کبھی پاکستانی تو کبھی بالی وڈ گیت پر رِیلز بناکر شیئر کرتی ہیں جنکو دونوں ممالک کی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی گلوکارہ افسانا خان کے بریک اپ سانگ ‘کوئی سی‘ پر کی جانے والی لپ سنکنگ ویڈیو وائرل ہے جس نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر کو بلیک اینڈ وائٹ فلٹر کے ساتھ گانے کی جذباتی گونج پر لپ سنکنگ کرنے کے علاوہ جھومتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شوخ و چنچل پوسٹنگ کی حامل اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے کی جانے والی بریک اپ سانگ پوسٹنگ پر ان کے مداح کافی زیادہ  حیران نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ہانیہ آپ کی پرسنالٹی پر اداسی پر مبنی گانوں کے بجائے موج مستی والی وائبز کے گانے سوٹ کرتے ہیں اسی کے ساتھ پرستاروں نے اداکارہ سے سیڈ وائبز پر مشتمل پوسٹنگ کرنے سے گریز کرنے کو بھی کہا‘۔

واضح رہے کہ پاکستانی سنگر عاصم اظہر کے بعد ان دنوں پاکستانی و بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام بھارت کے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ سے جوڑا جارہا ہے۔

تازہ ترین