اسکینڈلز

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

ایک غلطی نے ان بالی وڈ اداکاروں کو کہیں کا نہ چھوڑا

ایمن ملک

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

ایک غلطی نے ان بالی وڈ اداکاروں کو کہیں کا نہ چھوڑا

ایک غلطی نے ان بالی وڈ اداکاروں کو کہیں کا نہ چھوڑا
ایک غلطی نے ان بالی وڈ اداکاروں کو کہیں کا نہ چھوڑا

بالی وڈ کی چمک دمک برسوں سے جاری و ساری ہے جہاں ہر فنکار اپنے فن سے نہ صرف سینما میں دھوم مچارہا ہے بلکہ اسکرین سے ہٹ کر بھی اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہا ہے۔

صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ، تکنیکی عملے سمیت، رائٹر، ڈائریکٹر، کیمرہ مین، غرض کہ ہر فرد اپنا سو فیصد دیتا ہے جب ہی کہیں جاکر ایک پراجیکٹ تیار ہوتا ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ ہر فنکار کی انتہک محنت کبھی فراموش نہیں ہوتی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ قسمت ہر بار ساتھ نہیں دیتی اور شہرت کاجنون سر چڑھ کر اس طرح بولتا ہے کہ پھر انسان اچھے اور برے کے فرق کو بھی مٹا دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بالی وڈ کی فلمی دنیا میں دیکھنے کو ملا جہاں سنسنی خیز تنازعات کے سبب بڑے بڑے ستاروں کے کیریئر بھی تباہ ہو گئے جو انتہائی سنگین تھے۔

تو آئیے بات کرتے ہیں بالی وڈ کی ان شخصیات کے بارے میں جنکی ایک غلطی نے نہ صرف انکا کیرئیر تباہ کردیا بلکہ برسوں بعد بھی وہ اپنے اسکینڈل کے سبب یاد کیے جاتے ہیں۔

شائنی آہوجا پر ریپ کا الزام:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

ایک وقت تھا جب شائنی آہوجا بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار تھے جنہوں نے ’گینگسٹر’ اور ’وہ لمحے’ جیسی فلموں میں کام کیا۔جبکہ انکے کیرئیر میں ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘،’بھول بھلیاں‘، ’میٹرو‘ ،اور ’ کھویا کھویا چاند'سمیت دیگر بالی وڈ فلموں بھی شامل ہیں  جن میں اداکاری کے ذریعے انکے  فین ڈم میں اضافہ ہوا۔

لیکن اس شہرت نے زیادہ عرصہ ساتھ نہ دیا کیونکہ سال 2009 میں جب ان پر اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا تو ان کا کیریئر بُری طرح متاثر ہوگیا۔

یہ معاملہ میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا، اور شائنی کو گرفتار کر لیا گیا جہاں عدالت نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے سات سال قید کی سزا سنائی۔

حلانکہ 20 سالہ ملازمہ نے جنسی زیادتی کی اپنی شکایت یہ کہتے ہوئے واپس لے لی تھی کہ اس نے ایک اور عورت کے کہنے پر شائنی پر یہ الزام لگایا تھا لیکن اس کے باوجود جج پی ایم چوہان نے اداکار کو سزا سنائی۔

بعدازاں شائنی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن ان پر لگے الزامات اور سزا کے بدنما داغ نے ان کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا۔ اس کی وجہ سے ان کے لیے یہ مشکل ہو گیا کہ وہ فلمی صنعت میں دوبارہ اپنی پرانی حیثیت حاصل کر سکیں۔

شکتی کپور کا کاسٹنگ کاؤچ پر اسٹنگ آپریشن:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

بالی وڈ کے مشہور اداکار شکتی کپور کا نام بھی تنازعات کی فہرست میں شامل ہے، کیونکہ شکتی کپورکو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ٹیلی ویژن پروگرام نے ان پر اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سنگین الزامات عائد کیے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں دکھایا گیا کہ شکتی کپور نے ایک رپورٹر کو، جو ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کا روپ دھارے ہوئے تھی اسے نامناسب پیشکش کی اور کاسٹنگ کاؤچ کے عوض کام دینے کی بات کی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی یہاں تک کہ اس ویڈیو کو قومی سطح پر ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔

بس پھر کیا تھا وہی شکتی کپور جن نے لاکھوں مداح محبت کرتے تھے وہی مداح ان سے نفرت کرنے پر مجبور ہوگئے یہاں تک کہ دیگر عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا گیا۔

بعدازاں اس ویڈیو کا شکتی کپور پر اتنا گہرا اثر پڑا کہ انہیں فلم انڈسٹری نے بھی کچھ عرصے تک نظر انداز کرنا شروع کردیا جس نے انکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

حالانکہ انہیں بعد میں چھوٹے موٹے کردار ملے، لیکن ان کی پیشہ ورانہ کامیابیاں ان کے متنازع ماضی کے سامنے دب گئیں، جس کی وجہ سے ان کے کیریئر میں زوال آ گیا۔

فردین خان کی منشیات کے قبضے میں گرفتاری:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

کیرئیر تباہ کرنے والوں کی فہرست میں ایک نام ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار کے اداکار فردین خان کا بھی ہے جنہوں نے ویسے تو ’پریم اگن’ اور ’جنگل’ جیسی فلموں میں ایک امید افزا آغاز کیا تھا لیکن بدقسمتی سے انکی اس شہرت کو 2001 میں اس وقت نظر لگی جب انہیں کوکین کے قبضے میں گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتاری ایک بڑا واقعہ تھا جسے پورے میڈیا میں بہت زیادہ کوریج ملی اور اس نے اداکار کی صاف شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔

بعدازاں فردین خان نے اپنے کیریئر کو دوبارہ نئے انداز سے شروع کرنے کی کوشش کی اور ایک بحالی پروگرام میں حصہ لیا لیکن دامن پر لگا داغ کہاں مٹتا ہے؟

لاکھ کوشش کے بعد بھی فردین خان انڈسٹری میں اپنی پہلے والی حیثیت حاصل نہ کر سکے کیونکہ منشیات سے متعلق گرفتاری کا داغ ان کے مستقبل کے کام پر چھا گیا، جس کی وجہ سے وہ آہستہ آہستہ عوامی توجہ سے دور ہو گئے۔

امان ورما کاسٹنگ کاؤچ اسکینڈل:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں اپنے کرداروں سے انڈسٹری میں پہچان حاصل کرنے والی اداکار امان ورما نے بھی اپنی ایک غلطی سے سالوں کی محنت پر پانی پھیردیا۔

رپورٹ کے مطابق امان ورما کے کیریئر کو 2005 میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب وہ ایک کاسٹنگ کاؤچ تنازع میں ملوث ہو گئے۔

سونے پر سہاگہ اس اسکینڈل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں مبینہ طور پر انہیں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ سے فلم میں کردار کے بدلے نامناسب مطالبات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

بس پھر کیا تھا امان ورما کا یہ مطالبہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جس نے امان ورما کی اچھی خاصی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔

اگرچہ بعد میں امان نے اس واقعے کی تردید بھی کردی تھی اور پھر اپنے کیریئر کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی، لیکن یہ داغ ان کے ساتھ ایسا چمٹ گیا پھر کبھی انہیں انڈسٹری میں وہ مقام نہ مل سکا۔

ممتا کلکرنی کا منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

1990 کی دہائی کی مشہور اور بولڈ اداکارہ ممتا کلکرنی، جو اپنی گلیمرس شخصیت کے لیے مشہور تھیں ان کے کیریئر کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ ایک بڑے منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پائی گئیں۔

سال 2016 میں کینیا میں 20 ملین ڈالر کے منشیات ضبطی کے معاملے میں ممتا اور ان کے شوہر کا نام شامل کیا گیا اور اسی تنازع کے سبب انکا اداکاری کا کیرئیر بری طرح متاثر ہوا۔

یہاں تک کہ انہیں بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مفرور بھی بنا دیا۔ اس واقعے نے ان کی شبیہہ کو سخت نقصان پہنچایا اور وہ ایک ایسی مثال بن گئیں جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ مشہور شخصیات اپنی چمک کو کتنی جلدی کھو سکتی ہیں۔

سورج پنچولی اور جیا خان کیس:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

اداکار آدیتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے سورج پنچولی بھی ایک تنازع کے سبب اپنے کیرئیر سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سورج پنچولی کا کیریئر اس وقت متاثر ہوا جب وہ اداکارہ جیا خان کے المناک موت میں شامل ہوئے۔ جیا خان جو ‘گجنی’ جیسی فلموں میں کام کر چکی تھیں، 2013 میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں، جس کے بعد ایک عوامی تفتیش شروع ہوئی۔

اس تفتیش میں سورج پر اداکارہ کی موت میں اعانت کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد انہیں شدید قانونی اور عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ کیس میڈیا میں بہت زیادہ زیر بحث رہا، جس نے سورج کے ابھرتے ہوئے کیریئر کو متاثر کیا اور انہیں ایک متنازع شخصیت کے طور پر پیش کیا۔

مونیکا بیدی کا انڈرورلڈ ڈان ابو سالم کے ساتھ تعلق:

صرف ایک تنازع ان بالی وڈ فنکاروں کا کیرئیر تباہ کرگیا

اب بات کی جائے اداکار ہ مونیکا بیدی کی تو وہ 1990 کی دہائی میں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں لیکن بدنام انڈرورلڈ ڈان ابو سالم کے ساتھ ان کے تعلق نے ان کے کیریئر کو بری طرح تباہ کر دیا۔

ان دونوں کو 2002 میں پرتگال میں جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات کو عوامی توجہ ملی اور مونیکا کی گرفتاری اور قید نے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔

اگرچہ انہوں نے ریئلٹی ٹی وی سیریز کے ذریعے دوبارہ اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن ان کا کیریئر اس واقعے کے بعد کبھی بحال نہ ہو سکا اور آج بھی وہ اپنی اداکاری کی بجائے اپنی متنازع ماضی کے لیے زیادہ جانی جاتی ہیں