ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کو بیتاب ہیں، شعیب اختر
بھارت کرکٹ بورڈ پاکستان میں میچز کھیلنے پر راضی نہیں
چیمپئنزٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت سے انکاران دنوں دونوں ملکوں کے عوام کے لیے موضوع بحث بنا ہوا ہے، کرکٹرز بھی اس معاملے پر بڑھ چڑھ کر تبصرے کررہے ہیں ۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک حیران کن دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، لیکن ان کی حکومت انہیں اجازت نہیں دے رہی۔
بی سی سی آئی کے فیصلے کے مطابق وہ آئندہ سال کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجے گا، اس نے پی سی بی کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ کئی سابق پاکستانی کرکٹرز نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجے گا اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنائیں۔
تاہم پی سی بی پورے ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں کرنے پر بضد ہے لیکن اب پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کوقبول کرنے کی مشروط تیاریاں کرلی ہیں جس کے مطابق پاکستان اب بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
شعیب اختر کا کہنا ہے بی سی سی آئی کو پاکستان میں کھیلنا چاہئےکیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹی وی اور اسپانسرشپ کے حقوق بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان سے زیادہ بے تاب ہیں، ویرات کوہلی شاید پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں گے،میں نے بی سی سی آئی کے ساتھ بھارت میں کام کیا ہے، اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے اترے تو ان کے ٹی وی حقوق اور اسپانسرشپ چھت سے بلند ہو جائیں گے
شعیب اختر نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی حکومت کا فیصلہ انہیں پاکستان میں کھیلنے سے روک رہا ہے۔ان کی حکومت انہیں یہاں آنے نہیں دیتی،شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھیل کوسیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
پی سی بی کے چیف محسن نقوی نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تقریباً تصدیق کر دی کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل میں کھیلی جائے گی۔ تاہم بورڈ نے ایک شرط رکھی ہے کہ آئی سی سی 2031 تک بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے لیے بھی اسی انتظام کو اپنانے کی اجازت دے گا۔
پی سی بی چیف نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ کرکٹ جیتے اور ساتھ ہی پاکستان کی عزت بھی برقرار رہے۔
"پاکستان کی عزت سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کرکٹ جیتے لیکن پاکستان کی عزت بھی برقرار رہے۔
-
انفوٹینمنٹ 21 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 43 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں