وائرل اسٹوریز

بچوں کی پسندیدہ فلم ’اسنووائٹ‘ کا ٹریلر سامنے آگیا

مشہور کہانی اسنووائٹ پر پہلی فلم 1937 میں بنائی گئی تھی

Web Desk

بچوں کی پسندیدہ فلم ’اسنووائٹ‘ کا ٹریلر سامنے آگیا

مشہور کہانی اسنووائٹ پر پہلی فلم 1937 میں بنائی گئی تھی

اسنو وائٹ کی کہانی تقریباً ہر بچے کو ہی ازبر ہے، اس پر پہلی فلم 1937 میں بنائی گئی تھی، اب اس سلسلے کی دوسری فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

ایرن کریسیڈا ولسن اور گریٹا گیروگ کے اسکرین پلے سے اخذ کردہ اسنو وائٹ 21مارچ 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


منگل کو اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گال گیڈوٹ  نے کوئین کا کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ اس میں ریچل زگلر نے ڈزنی کی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے۔

دو منٹ26 سیکنڈ طویل ٹریلر کا آغاز زگلرکی یاد داشت کے ساتھ ہوتا ہے جس میں یاد کیا جاتا ہے کہ کس طرح اس کے والد کے انتقال کے بعد اس کی سوتیلی ماں ایول کوئین نے ملک پر قبضہ کیا اور جیسے ہی گال گیڈوٹ کی ایول کوئین نے سپریم راج کیا، زگلر کی اسنو وائٹ کواندھیرے کی طرف دھکیل دیا گیا۔

اسنو وائٹ کیلئے معاملات کو مزید خراب کرنے کیلئے ایول کوئین کا جادوئی آئینہ اسے بتاتا ہے کہ اس کی سوتیلی بیٹی ان سب میں سب سے خوبصورت ہے۔ایول کوئین کے چنگل سے خود کو بچانے کیلئےاسنو وائٹ جنگل کی طرف بھاگتی ہے، جہاں وہ سات بونوں کے سامنے آتی ہے۔

بونوں کے ساتھ مل کر شہزادی چیزوں کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اپنی بادشاہت کو بچانے کے سفر پر نکلتی ہے۔

ٹریلر کا اختتام ایول کوئین کے بوڑھی عورت کے لباس میں اسنو وائٹ کو ایک زہریلا سیب پیش کر نے پر ہوتا ہے۔

جب کہ بہت سے مداحوں نے گال گیڈوٹ کو ایول کوئین کے طور پر سراہا ہے، زگلر کو اس کے کردار کیلئےکافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بونوں کیلئے سی جی آئی کے استعمال کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین