وائرل اسٹوریز

عمران اشرف کی ’چائلڈ ہوڈ ٹراما‘ پر خاص پرفارمنس کے چرچے

عمران اشرف نے معصوم بچوں کا غم بیان کردیا

Web Desk

عمران اشرف کی ’چائلڈ ہوڈ ٹراما‘ پر خاص پرفارمنس کے چرچے

عمران اشرف نے معصوم بچوں کا غم بیان کردیا

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ذہنی صدمے سے گزرنے والے بچوں کا درد بیان کر کے سب سے داد حاصل کرلی۔

عمران اشرف کا شمار پاکستان کے ان بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے معمولی سے کردار کو بھی خاص بنادیا۔

عمران اشرف کا سب سے مقبول کردار ’بھولا‘ ہے جو انہوں نے ڈراما ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں نبھایا جبکہ انکے دیگر مشہور ڈراموں میں ’الف اللہ اور انسان‘ اور ’دل موم کا دیا‘ شامل ہیں۔

ان دنوں عمران اشرف ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس میں وہ کبھی اداکاری تو کبھی باتوں کے ذریعے دل چھو لینے والے پیغامات دیتے ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف نے شو میں ایسا ہی کچھ کیا اور مائیک کے سامنے کھڑے ہوکر سنانا شروع کیا کہ میرا دوست ٹیچر ہے، اسکے ساتھ اسکول گیا تو وہاں دو بچے چیختی مگر خاموش آنکھوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، میں نے پوچھا ’خاموش آنکھوں والے کچھ بولتے کیوں نہیں؟‘ جس پر وہ بچہ ڈرتے ہوئے بولا کہ ’انکل میرے بابا مجھے بولنے سے منع کرتے ہیں‘، جس پر میں نے اسے چاکلیٹ دی اور کہا کہ ’میں تو اپنے بچے کو بولنے دیتا ہوں‘۔

عمران اشرف نے مزید کہا کہ دوسرے بچے سے بات کرنی چاہی تو وہ چیخنے لگا کہ ’انکل میرے پاس مت آنا میرے بابا میری ماما کو مارتے ہیں ‘۔

اداکار نے کہا کہ ’بچے معصوم ہوتے ہیں، انکے اندر سوال ہوتے ہیں، خدارا انکو چپ نہ کرائیں بولنے دیں، یہی ملک کا مستقبل ہیں‘۔

تازہ ترین