بکنی اسکینڈل، روما مائیکل بالآخر بول پڑیں
آن لائن ہیٹ کیلئے تیار نہیں تھی، روما مائیکل
پاکستانی ماڈل و اداکارہ روما مائیکل کی جانب سے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں بکنی پہن کر ریمپ واک کرنے کے تنازع کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار معاملے پر کھل کر بات کی گئی۔
حال ہی میں ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جیاں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ‘بکنی پہننا ان کا انتخاب نہیں تھا بلکہ مقابلے کی ضرورت تھی‘۔
روما کا کہنا تھا کہ انہوں نے منتظمین سے اسکارف کی درخواست بھی کی تھی جسے رد کردیا گیا‘۔
انہوں نے مزید کیا کہ ‘بکنی پہننا شو کے فارمیٹ کا حصہ تھا، مس گرینڈ انٹرنیشنل کی صدر بہت سخت ہیں اور انہوں نے فارمیٹ میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے شو کی امیدواروں کو بتایا کہ برقع یا اسکارف پہننے کی اجازت نہیں ہے اور سب کو وہی سوئمنگ سوٹ پہننا ہوں گے جو منتظمین نے فراہم کیے ہیں‘۔
مائیکل نے انکشاف کیا کہ ہندوستانی شائقین کی جانب سے انہیں پوسٹ میں ٹیگ کرنے کے بعد تنازعہ بڑھ گیا، جس کے بعد ہندوستانی میڈیا میں بڑے پیمانے پر معاملے کی کوریج ہوئی اور بالآخر ویڈیو پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی‘۔
روما کا کہنا تھا کہ ‘بکنی اسکینڈل کی بدولت انہیں شو میں اپنی شرکت پر افسوس ہوا کیونکہ وہ وہم وگمان میں بھی آن لائن ٹرولنگ کیلئے تیار نہیں تھیں۔
تاہم کچھ صارفین نے تبصرے کیے کہ وہ عیسائی ہیں اس لیے ایسے کپڑے پہن سکتی ہیں، جس نے تنقید کو قدرےکم کر دیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 25 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں