وائرل اسٹوریز

بولڈ لباس میں فریال محمود کا ’بورا بورا‘ پر رقص وائرل

Web Desk

بولڈ لباس میں فریال محمود کا ’بورا بورا‘ پر رقص وائرل

پاکستانی اداکارہ فریال محمود پنجابی معروف گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے مشہور گیت ’بورا  بورا‘ پر بولڈ لباس میں رقص کر کے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

رواں سال کے آغاز پر ریلیز ہونے والی فلم 'وکھری'میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ فریال محمود اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کے سبب بھی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ رقص کی دلدادہ اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ پہنی نظر آئیں۔ 

ویڈیو میں فریال محمود آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر ایک ایک ہاتھ سے سیلفی موڈ پر ویڈیو بنا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ بیلی ڈانس کرتی دکھ رہی ہیں۔

فریال محمود کو بولڈ لباس پہن کر رقص کرنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین آڑے ہاتھوں لیتے نظر آرہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’مجھے ایک وجہ بتادیں کہ آپ اس طرح اپنے جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ آپ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال سے آپکو ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’فریال محمود آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟‘

تازہ ترین