2024 کے سب سے زیادہ مقبول ہونے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کونسے؟
اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے
اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے 2024 کے سب سے زیادہ مقبول ہونے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی فہرست جاری کر دی۔
اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔
اس سال یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کی فہرست بھی جاری کی ہے اور کمپنی نے سب سے مشہور 10 مواد تخلیق کاروں یا چینلز کی فہرست ریلیز کی ہے۔
اس سال ٹاپ کریٹیرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔
رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو پیش کرتے ہیں، جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم کریئیٹرز کو سامعین سے جڑنے، کمیونٹیز کو بنانے اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے بااختیار بناتا ہے، جس سے تخلیق کاروں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوتا ہے جو سالانہ 10 ملین روپے سے زیادہ کماتے ہیں۔
سب سے مقبول کانٹینٹ کریئیٹرز
1- رجب کی فیملی:
اس فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونے والے کانٹینٹ کریئیٹر رجب ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 41.6 ملین ہے۔
2- انایا کندھل فیملی:
یہ چینل ایک ینگ میرڈ کپل کا ہے جو کہ اپنی اکلوتی بیٹی انایا کے ہر کیوٹ مومنٹ کو اپنے 46.6 ملین سبسکرائبرز کیساتھ شیئر کرتے ہیں۔
3- ارشد ریلز:
اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد ندیم نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی کافی حد تک مقبول ہوئے۔ ان کے یوٹوب پر 4 لاکھ 4 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
4- یو آر کرسٹیانو:
دنیا بھر میں سب سے کم وقت میں گولڈن سلور اور برونز بٹن حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو بھی 71.1 ملین سبسکرائیبرز کیساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔
5- ڈکی بھائی:
اس نام سے کون واقف نہیں ہوگا، ڈکی بھائی پاکستان کے وہ واحد یوٹیوبر ہیں جنہیں ہر عمر کے لوگ شوق سے دیکھتے ہیں اب چاہے وہ بچے ہوں یا خواتین۔
ان کے یوٹیوب پر 8,28 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
6- سسٹرولوجی:
سسٹرولوجی کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی یوٹیوب چینل پر 4.97 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
7- چھوٹا علی وی لاگ:
چھوٹا علی اکبر ‘ علی اکبر ‘ نامی ایک لڑکے کا چینل ہے جس کے یوٹیوب پر 16 سبسکرائبرز ہیں۔
8- ڈاکٹر امتیاز احمد:
جہاں یوٹوب پر انٹرٹینمنٹ کے لیے لاکھوں کی تعداد میں چینلز موجود ہیں ، وہیں ڈاکٹر امتیاز احمد کا چینل بھی یوٹیوب پر 1.34 ملین سبسکرائبرز کیساتھ موجود ہے جس میں ڈاکٹر صاحب الگ الگ ٹوٹکے اپنے یوٹیوب فیلمی کیساتھ شیئر کرتے ہیں۔
9- شیراز ولیج وی لاگ:
یہ وہ واحد بچہ ہے جسے ویلاگنگ کرنے پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
اس کے یوٹیوب پر 1,71 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
10-فاطمہ فیصل:
فاطمہ فیصل کے یوٹیوب پر 2.48 ملیں سبسکرائبرز ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں