وائرل اسٹوریز

کنگ خان نے ’جھومے جو پٹھان‘ سے پھر رونق لگادی

شاہ رخ خان نے فینز کو پھر جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا

Web Desk

کنگ خان نے ’جھومے جو پٹھان‘ سے پھر رونق لگادی

شاہ رخ خان نے فینز کو پھر جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا

بالی وڈ کے ’بادشاہ’ شاہ رخ خان نے نئی دہلی میں ایک ایونٹ کے دوران اپنے مشہورِ زمانہ گیت ’جھومے جو پٹھان‘ سے سماں باندھ دیا۔

شاہ رخ خان کے فینز دنیا بھر میں ہیں جو انکی فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور فلم کی ریلیز کے بعد اس کے گانے، ڈائیلاگز اور لُکس سب کی تعریف بڑھ چڑھ کر کرتے دکھتے ہیں۔

گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز ہوئی جس میں وہ دو کردارنبھاتے نظر آئے۔ فلم  کے ایکشن سینز کے علاوہ گانوں نے خوب دھوم مچائی اور ہر زبان سے ’چلیا چلیا‘ اور ’جھومے جو پٹھان‘ سنائی دیا۔

شاہ رخ خان کو خود بھی ’جھومے جو پٹھان‘ کے ہوک اسٹیپس بے انتہا پسند آئے اور یہی وجہ ہے کہ ایک سال سے شاہ رخ خان کسی بھی ایونٹ میں اس گانے پر رقص کیے بغیر رہ نہیں پاتے اور نہ ہی مداح انہیں ایسا کیے بغیر ایونٹ ختم ہونےدیتے ہیں۔

نئی دہلی میں منعقدہ ایک پرائیوٹ ایونٹ میں بھی شاہ رخ  خان نے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈانس ٹیم کے ساتھ پُرجوش رقص کیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو سیاہ لباس میں لبوس، سیاہ گوگلز آنکھوں پر سجا کر اپنے خاص انداز میں مسکراتے ہوئے رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ایونٹ میں میں شاہ رخ خان نے صرف ’جھومے جو پٹھان‘ کے علاوہ اپنے مشہورِ زمانہ گیت ’چھیا چھیا‘ پر بھی ڈانس کیا جس کے ساتھ فینز بھی شور مچاتے ہوئے ڈانس کرتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کنگ خان کے 59 سال کی عمر میں جوانوں سے بھی زیادہ پُرجوش انداز میں رقص کرنے کو خوب سراہا جارہا ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں 25 سال میں کمر کے درد میں مبتلا ہوں اور یہا کنگ خان 59 کے ہوکر ایسے ناچ رہے‘۔

تازہ ترین