فلم جگرا کی اوٹی ٹی ریلیز کب اور کہاں ہوگی؟
اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم جگرا مداحوں کیلئے او ٹی ٹی پر پیش
بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ معروف فلم ساز کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم 'جگرا' میں اپنے ایک اور ‘ویمن اسٹار رول‘ کے ساتھ باکس آفس پر دھاک بٹھانے میں تو ناکام رہیں تاہم فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔
ہدایت کار وسن بالا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم جگرا ہندوؤں کے مذہبی تہوار ‘دسہرہ‘ پر ریلیز ہوئی، فلم نے اپنے ریلیز سے پہلے کامیابی کے ریکارڈز تو بنائے مگر باکس آفس کلیشن میں بری طرح ناکام ہوئی۔
فلم کی ناکامی قبول کرتے ہوئے ہدایتکار وسـن بالا کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ان پر اعتماد کیا تھا اور وہ اس اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے۔
انہوں نے کہا کہ فلمساز کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ناظرین کو سینما گھروں تک لانے کے لیے مضبوط مواد فراہم کرے جسے پورا کرنے میں، میں ناکام رہا۔
جگرا کی او ٹی ٹی ریلیز
سینما گھروں میں ناکامی کے بعد میکرز کی جانب سے اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘جگرا‘ کی OTT ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔
فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کو اعلان حال ہی میں نیٹ فلکس انڈیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے مداحوں کو آگاہ کیا گیا کہ فلم جگرا کا پریمیئر 6 دسمبر کو معروف او ٹی ٹی سائٹ نیٹ فلکس پر ہوگا۔
فلم کے بارے میں
فلم جگرا میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ویدانگ رائنا کو ‘انکُر‘ نامی ایک نوجوان کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انکُر‘ بیرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوجاتا ہے جہاں اسے پولیس کی جانب سے شدید ٹارچر کیا جاتا ہے اور اس موقع پر عالیہ اپنے بھائی کو جیل جانے سے نکالنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
یہ ہے اسٹوری کا اسٹارٹ، اسکے بعد شروع ہوتی ہے اصل کہانی جب عالیہ بھٹ اپنے بھائی کو جیل سے نکالنے کے لیے ہر طریقہ آزماتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اِن تمام طریقوں کے ساتھ آتا ہے ایکشن، خونریزی اور بہن کی دیوانگی کا ایک ایسا سلسلہ جو بھائی کی محبت میں کچھ بھی کر گزرنے سے نہیں ڈرتی۔
واضح رہے کہ اداکار ویدانگ رائنا کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘جگرا‘ 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوئی جس کے بعد اب فلم 6 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 9 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
اداکارہ صرحا اصغر دوسرے بچے کی ماں بن گئیں