فیشن

تصاویر،ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کا ویڈنگ لُک دیکھئے

ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کی شادی کے چرچے ہر سو

Web Desk

تصاویر،ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کا ویڈنگ لُک دیکھئے

ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کی شادی کے چرچے ہر سو

ناگا چیتنیا کا نئی دلہن کے ہمراہ ویڈنگ لُک دیکھئے
ناگا چیتنیا کا نئی دلہن کے ہمراہ ویڈنگ لُک دیکھئے

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکار ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کی شادی کی تقریب کے بعد بطور میاں بیوی جوڑے کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگئیں۔

تصاویر  میں نئی نویلی دلہن شوبھیتا ڈھولیپالا کو سونے کے زیورات میں مزین، سونے کی تاروں سے بنی گولڈن رنگ کی بنارسی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے  جبکہ اس موقع پر ناگا چیتنیا سفید رنگ کے روایتی سوٹ میں نظر آرہے ہیں۔

بات کی جائے اداکارہ شوبھیتا کے ویڈنگ لُک کی تو شوبھیتا نے شادی میں سنہری رنگ کی ساڑھی کو ساؤتھ انڈین ثقافت کی عکاسی کرتی روایتی جیولری کے ساتھ زیبِ تن کیا۔

شوبھیتا نے گلے میں سونے کا چوکر ،لانگ کوئن ہار، ماتھا پٹی، کانوں میں بڑی بالیاں اور ناک  میں نوز  پن پہن کر اپنے عروسی جوڑے کو چار چاند لگائے جبکہ ناگا چیتنیا کو سفید دھوتی کُرتا اور ماتھے پر تلک لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بطور مسٹر اینڈ مسز پہلی پکچر پوسٹ کے چرچے

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ شوبھیتا دھولیپالا اور ناگا چیتنیا کی ‘شادی کی تقریب‘ کی مختلف تصاویرفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی کی تقریب سے جاری ہونے والی مختلف ویڈیوز میں  دلہن دولہا کو خاندان کے ہمراہ ساؤتھ انڈین انڈسٹری کے نامور ستاروں کے ہمراہ اپنی زندگی کو نیا سفر  شروع کرنے پر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ساؤتھ انڈسٹری کے نامور اداکار نگرجونا کے صاحبزادے ناگا چیتنیا کی شادی ساؤتھ کے مشہور اناپورنا اسٹوڈیوز میں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹوڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ناگا چیتنیا کے دادا سے منسوب ہے یہی وجہ ہے کہ  جوڑے کی خواہش پر شادی کا منڈپ اناپورنا اسٹوڈیو میں سجایا گیا۔

شادی کی تقریب سے جاری ہونے والی تصاویر میں اداکار ناگا چیتنیا کے والد ناگرجن لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگئے جو اپنے بیٹے کو منڈپ میں دیکھ کر  خوشی سے ہنستے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

شادی کی تصاویر دیکھیے

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
تصاویر،ناگا چیتنیا اور شوبھیتا کا ویڈنگ لُک دیکھئے

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

تازہ ترین