’بسمل‘ میں خودکشی سین، سعد قریشی نے رائٹر کا نظریہ بتادیا
’بسمل‘ میں موسیٰ کو کیوں مارا؟
پاکستانی اداکار سعد قریشی نے ڈراما ’بسمل‘ میں نبھائے گئے اپنے کردار کے خودکشی کرنے کی وجہ بتادی۔
ان دنوں ڈراما 'بسمل' ب انتہا شوق سے دیکھا جارہا ہے جس کی کہانی رومانوی رنگ بکھیرتی نہیں بلکہ معاشرے کے ایک ایسے مسئلے پر لکھی گئی ہے جس پر لوگ کھل کر بات بھی نہیں کرپاتے۔
ڈرامے میں نعمان اعجاز 'توقیر تاثر عرف ٹی ٹی' کا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک امیر شخص ہے اور اسکی بیوی 'ریحام' کا کردار سویرا ندیم ادا کر رہے ہیں اور بیٹے 'موسیٰ' کا کردار سعد قریشی نبھاتے دکھ رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی کے آغاز میں جہاں ٹی ٹی کے گھر کو خوشحال گھرانہ دکھایا گیا جہاں ٹی ٹی کی بے انتہا دولت سے گھر چلانے کی ذمہ داری ریحام کی تھی لیکن پھر ایک دن انکی زندگی میں حریم فاروق کے کردار 'معصومہ' کی ہوتی ہے جس کے بعد سب بدل جاتا ہے۔
معصومہ اور ٹی ٹی کی شادی سے ریحام اور موسیٰ کو گہرہ صدمہ پہنچتا ہے جس کے بعد انہیں اس غم کے ساتھ معاشرے کا سامنا کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ موسیٰ سب سہتا چلا جارہا ہوتا ہے لیکن پھر ٹی ٹی سے تعلق ختم ہونے کا راز جب موسیٰ کے ہونے والے سسر کو پتا چلتا ہے تو وہ شادی نہیں ہونے دیتے اور اگلے روز صبح ٹی ٹی معصومہ کو لیکر گھر آجاتا ہے۔
غم میں ڈوبا موسیٰ والد کو شکایت کرتی نگاہوں سے دیکھنے کے بعد اپنے کمرے میں چلا جاتا ہے اور خود کو گولی مار لیتا ہے۔
ناظرین کو موسیٰ کی موت سے شدید شکایت ہے کیونکہ انکے نزدیک ریحام کے پاس ایک بیٹا ہی تھا وہ بھی چھن گیا۔
ناظرین کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ ’موسیٰ کو کیوں مارا؟‘ جس کی وجہ خود سعد قریشی نے بتاتے ہوئے کہا کہ ’اگر موسیٰ کو نہ مارتے تو اور کیا دکھاتے؟‘
اس پر میزبان ملیحہ رحمان نے کہا کہ ’ریحام اور موسیٰ ملک چھوڑ کر چلے جاتے، یہاں ٹی ٹی بیمار ہوجاتا شدید اور اس دوران معصومہ بھی اسے دھوکا دیکر چلی جاتی‘۔
یہ سن کر سعد قریشی نے کہا کہ ’ایسا ہوگا یہ تو سب کے ذہن میں تھا لیکن موسیٰ کی خودکشی دیکھ کر سب کو دھچکا لگا، سب نے یہ سوچا ہوگا کہ موسیٰ نے والدہ کے بارے میں کیوں نہیں سوچا لیکن جب بندے کے ذہن میں خودکشی کے خیال آرہے ہوتے ہیں تو کسی اور کے بارے میں سوچتا ہی نہیں ہے اور یہی موسیٰ کے ساتھ ہوا‘۔