اسکینڈلز

ابھیجیت بھٹاچاریہ کی کنگ خان کے متعلق متنازع بیان پر وضاحت

ابھیجیت کے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات بول پڑے

Web Desk

ابھیجیت بھٹاچاریہ کی کنگ خان کے متعلق متنازع بیان پر وضاحت

ابھیجیت کے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات بول پڑے

ابھیجیت کے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات بول پڑے
ابھیجیت کے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات بول پڑے

بھارت کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے اپنے ممبئی کانسرٹ میں ‘لیویٹنٹنگ ایکس وہ لڑکی‘ پرفارمنس پر ہونے والی شاہ رخ خان کی پذیرائی پر دیے جانے والے اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیدی۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ جو 1990-2000 کی دہائی میں شاہ رخ خان کے کئی مشہور گانوں کے پیچھے مقبول آواز تھے، اب ان کی آواز نہ ہونے کی وجہ کے بارے میں بات کی۔ 

گلوکار نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ کیا شاہ رخ خان اور وہ ایک عرصے سے  ایک دوسرے کے خلاف ناراضگی رکھتے ہیں جو شاید ختم نہ ہو۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ کے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات

بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے اپنے  حالیہ انٹرویو میں دعا لیپا کی جانب سے وہ لڑکی پر دی جانے والی پرفارمنس پر دیے جانے والے اپنے اسکینڈیلائز  اسٹیٹمنٹ ہت بات کرتے ہوئے  ابھیجیت بھٹاچاریہ کا کہنا تھا کہ ‘سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مسائل اس وقت شروع ہوئے جب انہیں لگا کہ انہیں ان کے کام کے لیے صحیح طریقے سے کریڈٹ نہیں دیا جا رہا ہے‘۔

ان کاکہنا تھا کہ ‘میں نے اداکار شاہ رخ خان کے لیے فلموں میں  گانا  گانا اس وقت روکا جب مجھے محسوس ہوا کہ میری عزت نفس مجروح ہورہی ہے‘۔

ابھیجیت نے مداحوں کو بتایا کہ ‘میں شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گا رہا تھا، میں اپنے کام کے لیے گا رہا تھا لیکن جب میں نے دیکھا کہ وہ میرے علاوہ سب کو عزت دے رہے ہیں چاہے پھر وپ چائے فروش ہو یا اسپاٹ بوائے، تو میں نے سوچا کہ جب مجھے عزت نہیں دے رہے تو میں انکے گانوں کی آواز کیوں بنوں؟'۔

شاہ رخ خان سے معافی نہیں چاہئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کیا گیا کہ ‘کیا شاہ رخ خان نے کبھی ان سے صلح کرنے کی کوشش کی ہے؟‘۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے ابھیجیت بھٹاچاریہ نے جواب دیا کہ ‘ایسا نہیں ہے کہ میرا ایس آر کے کے ساتھ رشتہ ٹوٹ گیا ہے، لیکن شاہ رخ اب اتنے بڑے اسٹار ہیں کہ شاید انہیں احساس نہیں کہ میں ناراض ہوں اسلیے میں ان سے کوئی امید کیوں رکھوں؟ میں اب بھی وہی شخص ہوں جو میں پہلے تھا‘۔

 ابھجیت کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں شاہ رخ خان سے 5-6 سال بڑا ہوں، انکی عمر 60 سال ہے اور میں بھی 60 کی دہائی میں ہوں ہم دونوں میں انا ہے وہ اسکورپیو ہیں تو کیا ہوا میں ان سے بھی  بڑا سکورپیو ہوں مجھے اب ان  کی معافی کی ضرورت نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلولارہ دعا لیپا کی ممبئی کنسرٹ کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے آئیکونک سانگ 'وہ لڑکی' اور اپنے ہٹ ٹریک 'لیویٹیٹنگ' کے میش اپ پر پرفارمس کے بعد  ابھیجیت بھٹاچاریہ نے بھارتی عوام سے کنگ خان کو دیے جانے والے کریڈٹ پر اپنی  ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین