پشپا 2 کے سیٹی مار، وائلڈ ڈائیلاگز جانیے
پشپا 2 کی باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ سے فلم گروز حیران
ٹالی وڈ سپر اسٹار اللو ارجن اور نیشنل کرش آف انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا 2‘ کا سحر مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
پشپا فلمز کی پہلی فلم ’پشپا: دا رائز‘ سال 2021 میں اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کے مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔
جس کے بعد اب پین انڈیا فلم 'پشپا 2' نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی چند گھنٹوں میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کر کے شائقین سمیت بھارتی فلم گروز کو بھی محوِ حیرت میں ڈال دیا۔
فلم 'پشپا 2: دی رول' کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مداح پوری فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم بھی اس سال کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم بننے جا رہی ہے۔
پشپا 2 کے دبنگ ڈائیلاگز:
صندل کے درختوں کے غیر قانونی کاروبار پر بنی فلم کے ڈائیلاگ ’فلاور سمجھے تھے، فائر ہے اپُن‘ بول کر اللو ارجن نے پشپا کے روپ میں ہر طرف آگ ہی لگا دی تھی۔
تاہم اب بات کی جائے فلم ‘پشپا 2‘ کی تو فلم کی صرف کہانی ہی نہیں گانے اور ڈائیلاگ بھی ایسے ہیں کہ آپ خود کو تالیاں بجانے سے نہیں روک پائیں گے۔
فلم کے ٹریلر میں ڈائیلاگ تو آپ نے سنے ہی ہوں گے یہاں ہم آپ کیلئے فلم کے چند مزید وائلڈ فائرنگ ڈائیلاگز لے کر آئیں ہیں جن کو پڑھ کر ہی آپ فلم میں موجود سنسنی خیز مناظر کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔
پشپا 2 کے جاندار ڈائیلاگز یہاں پڑھیے
’ڈرانے سے ایک اکیلا وہ ڈرتا، مار دیا تو پورا سنڈیکیٹ ڈرے گا‘۔
’ پہلی انٹری پر اتنا بوال نہیں کرتا یہ (پشپا)، جتنا دوسری پر کرتا ہے‘۔
’پشپا کو نیشنل کھلاڑی سمجھا کیا، انٹرنیشنل ہے‘۔
’جو میرے حق کا پیسہ ہے، وہ چار آنا ہو یا آٹھ آنا، وہ ساتویں آسمان پر ہو ... یا سات سمندر پار ہو، پشپا کا اصول اسے وصول کرنے کا ہے‘۔
’پشپا نام سن کر، فلاور سمجھا کیا؟ فائر ہے تو؟ فائر نہیں ... وائلڈ فائر ہے‘۔