انفوٹینمنٹ

رشمیکا مندانا نے ’پشپا 2’ کی ان دیکھی جھلکیاں جاری کردیں

پردے کے پیچھے کے لمحات کیساتھ رشمیکا کا والہانہ خوشی کا اظہار

Web Desk

رشمیکا مندانا نے ’پشپا 2’ کی ان دیکھی جھلکیاں جاری کردیں

پردے کے پیچھے کے لمحات کیساتھ رشمیکا کا والہانہ خوشی کا اظہار

پردے کے پیچھے کے لمحات کیساتھ رشمیکا کا والہانہ خوشی کا اظہار
پردے کے پیچھے کے لمحات کیساتھ رشمیکا کا والہانہ خوشی کا اظہار

نیشنل کرش آف انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی  اداکارہ رشمیکا مندانا نے ریلیز سے قبل ہی تہلکہ مچانے والی موسٹ اویٹڈ فلم ’پشپا 2’ کی اندیکھی جلکھیاں جاری کردیں۔

واضح رہے کہ پشپا 2: دی رول سوکمار کی 2021 کی فلم پشپا: دی رائز کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل رشمیکا مندانا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی  جس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیساتھ اداکارہ نے سیٹ سے ان دیکھی جھلکیاں بھی جاری کردیں۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ فلم کی کاسٹ کے ہمراہ موجود ہیں جس میں اللو ارجن اور رشمیکا کا فلمی لُک قابل دید ہے۔

ان دیکھے لمحات پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کسی فلم کے لیے پہلے کبھی اس طرح محسوس نہیں کیا۔

رشمیکا نے اپنی فلم میں کام کرنے کا خوبصورت تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ،’پشپا 2 کا آغاز 2021 میں ہوا، لیکن میرے لیے یہ اس سے کہیں پہلے کووڈ کے وقت سے شروع ہو چکا تھا، جب ٹیم میرے گھر آ کر مجھے چتور زبان کی تربیت دیتی تھی۔ ’

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’پشپا کے پہلے دن کے سیٹ پر قدم رکھنے سے لے کر اب پشپا 2 کی ریلیز تک دیکھنا-یہ پانچ سال پر محیط ایک جذباتی سفر رہا ہے‘۔

راشمیکا نے ٹیم کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’سوکو سر، پہلے ان سے بات کرنے کا طریقہ نہیں جانتی تھی، اور آج ان سے اتنا جذباتی تعلق محسوس کرتی ہوں۔

اللو ارجن سر، پہلے ان سے بات کرنے میں ڈرتی تھی، اور آج سیٹ پر انہیں تلاش کرتی ہوں تاکہ پوچھ سکوں کہ شاٹ ٹھیک تھا یا نہیں۔

اور  حالانکہ کوبا سر کم بولتے ہیں، لیکن جب مسکراتے ہیں تو لگتا ہے کہ شوٹ شاندار ہوا ہے۔

 فہد سر، صرف دو دن آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، لیکن سنا ہے کہ آپ نے جادو تخلیق کیا ہے۔’

پوسٹ کے آخر میں راشمیکا نے اپنی ٹیم کے لیے محبت اور فخر کا اظہار  کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’یہ لوگ میرے لیے بہت اہم ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہم نے کہاں سے شروعات کی اور کہاں پہنچے۔ ٹیم پشپا! میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔ میں ہم سب کی محنت سے محبت کرتی ہوں، جو ہم نے آج تخلیق کیا، اور ہماری ہم آہنگی سے محبت کرتی ہوں’۔

رشمیکا کے مطابق ،’ہر کوئی محنت کرتا ہے، لیکن کامیابی ان لوگوں کی وجہ سے آتی ہے جن کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں۔ اور پشپا اس کی بہترین مثال ہے۔’

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا کی یہ پوسٹ فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل شیئر کی گئی تھی۔ جسے دیکھ کر ہی فلم بینوں میں جوش و خروش بڑھتا نظر آیا۔

پشپا فلمز کی پہلی فلم ’پشپا: دا رائز‘ سال 2021 میں اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کے مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔

جس کے بعد اب پین انڈیا فلم 'پشپا 2' نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی چند گھنٹوں میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کر کے شائقین سمیت بھارتی فلم گروز کو بھی محوِ حیرت میں ڈال دیا۔

فلم 'پشپا 2: دی رول' کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مداح پوری فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم بھی اس سال کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم بننے جا رہی ہے۔


تازہ ترین