فلم / ٹی وی

شاہ رخ فلم میں اپنی جگہ سلمان کو کیوں کاسٹ کروانا چاہتے تھے؟

شوٹنگ کے آغاز میں ہی کنگ خان نے فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

Web Desk

شاہ رخ فلم میں اپنی جگہ سلمان کو کیوں کاسٹ کروانا چاہتے تھے؟

شوٹنگ کے آغاز میں ہی کنگ خان نے فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

شاہ رخ نے کل ہو نہ ہو میں امن کا کردار نبھایا تھا۔
شاہ رخ نے کل ہو نہ ہو میں امن کا کردار نبھایا تھا۔

شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'کل ہو نہ ہو' ایک لازوال کلاسک فلم بن چکی ہے جسے شائقین آج بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

 سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایتکاری نکھل ایڈوانی نے کی تھی اور اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا، فلم میں کنگ خان کے ساتھ پریتی زنٹا اور سیف علی خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

 تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اس فلم کو چھوڑنا چاہتے تھے اور اپنے کردار کے لیے انہوں نے سلمان خان کو کاسٹ کیے جانے کی سفارش بھی کی تھی۔

مرچی پلس کے ساتھ بات چیت میں ڈائریکٹر نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ایک سین کرنے کے بعد ہمیں فون کیا اور کہا کہ یار میرے سے نہیں ہوگا آپ لوگ ایک کام کرو،  میں سلمان کو فون کرتا ہوں، (یہ فلم) سلمان کے ساتھ بنا لو۔

دراصل فلم کی شوٹنگ ہونے کے صرف چار دن بعد ہی شاہ رخ کمر میں چوٹ لگنے سے مضروب ہوگئے تھے۔

 شاہ رخ خان یہ فلم اس لیے چھوڑنا چاہ رہے تھے کیوں کہ وہ اس وقت کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے جس کے لیے انہیں فوری طور پر جرمنی روانہ ہونا پڑا اور سرجری کروانا پڑی۔

 سرجری کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ مکمل صحتیاب ہونے کے لیے انہیں 6 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا لہذا وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم میکرز اتنا طویل عرصے انتظار کریں۔

 تاہم نکھل ایڈوانی اور پروڈیوسر کرن جوہر یہ چاہتے تھے کہ صرف شاہ رخ ہی امن کا کردار ادا کریں، اس لیے انہوں نےفلم کی عکس بندی شروع کرنے سے پہلے 6 ماہ تک شاہ رخ کے مکمل ٹھیک ہونے کا انتظار کیا۔

خیال رہے کہ 'کل ہو نہ ہو' حال ہی میں تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز ہوئی اور اس نے شائقین کی جانب سے حیرت انگیز ریسپانس حاصل کیا۔ 

اس فلم میں جیا بچن، دلناز ایرانی، للیٹ دوبے جیسے مشہور چہروں نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک 'کل ہو نہ ہو' سال 2003 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔

دوسری جانب نکھل ایڈوانی نے حال ہی میں فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کی ہدایت کاری کی ہے جو آزادی کی جدوجہد کے پس منظر میں بنائی گئی ہے، علاوہ ازیں انہوں نے ویدا کی ہدایت کاری بھی کی جس میں جان ابراہم اور شروری واگھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین