اسکینڈلز

سلمان ایشوریا افیئر، وویک اوبرائے نے دعا دے دی

وویک اوبرائے کا ابھیشیک کیلئے بھی سوفٹ کارنر عیاں

Web Desk

سلمان ایشوریا افیئر، وویک اوبرائے نے دعا دے دی

وویک اوبرائے کا ابھیشیک کیلئے بھی سوفٹ کارنر عیاں

وویک اوبرائے کا ابھیشیک کیلئے بھی سوفٹ کارنر عیاں
وویک اوبرائے کا ابھیشیک کیلئے بھی سوفٹ کارنر عیاں

بالی وڈ اداکار  وویک اوبرائے  نے سلمان خان، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے متعلق نایاب تبصرہ کرڈالا۔

بلاشبہ وِویک اوبرائے کا بالی وڈ کیریئر بہت دلچسپ رہا ہے کیونکہ محبت کی کہانی پر مبنی بالی وڈ کی سپرہٹ فلم ساتھیا میں 'آدتیہ سہگل' کے کردار میں بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے بعد لڑکیاں وویک اوبرائے کی دیوانی ہوگئی تھیں۔

لیکن خود اداکار کا دل ایک ایسی لڑکی پر آیا جو انکے نصیب میں نہ تھی، کیونکہ بالی وڈ کے مشہور اداکار سریش اوبرائے کے بیٹے وویک کو بچپن میں ایک لڑکی سے بے حد عشق ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے کینسر نے اداکار سے بچپن کی محبت کو ان سے چھین لیا۔

لیکن پھر وویک کی زندگی میں ملکہ حسن ایشوریا رائے نے انٹری دی، جس نے اداکار کی زندگی میں تہلکہ مچا دیا تھا، کیونکہ اس سے پہلے ایشوریا کا بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان سے افیئر چل رہا تھا، شاید یہی وجہ تھی کہ ایشوریا  اور وویک کا رشتہ زیادہ دیر تک خوشگوار نہ رہ سکا۔

ہنگامہ خیز تنازع کا شکار ہونے کے بعد ایشوریا  اور وویک نے 2003 میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں، صرف یہی نہیں ایشوریا  کیساتھ افیئر نے وویک کے فلمی کیریئر کو بھی تباہ و برباد کردیا تھا، جس کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں وویک نے سلمان خان اور اپنی دوسری محبت ایشوریا رائے بچن اور انکے شوہر پر دلچسپ تبصرہ کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب اداکار سے ان کے بریک اپس کے بارے میں سوال کیا گیا تو وویک نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر وہ ان بریک اپس سے باہر نہ نکلتے بے معنی زندگی  میں پھنسے رہ جاتے، جہاں سب کچھ جھوٹا ہوتا۔

ساتھ ہی سلمان اور ایشوریا رائے بچن سے متعلق سوال کے جواب میں وویک اوبرائے کا کہنا تھا "خدا ان کا بھلا کرے۔" لیکن ابھیشیک کیلئے اداکار کے الفاظ قابل تعریف تھے کیونکہ انہوں نےابھیشیک بچن کو ایک مخلص شخص کے طور پر پیش کیا۔

واضح رہے کہ  2000 کی دہائی کے اوائل میں سلمان خان اور وِویک اوبرائے کے درمیان عوامی طور پر جھگڑا ہوا تھا۔ وِویک نے 2003 میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے ان کو ایشوریا رائے کے ساتھ ان کے تعلقات کی وجہ سے دھمکی بھی دی تھی۔

تازہ ترین