’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
’پشپا2‘آج کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے
![اللو ارجن فلم میں اپنےاسٹائل کی وجہ سے کافی مقبول ہیں](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-12-05/23228_4063549_Untitled-1_updates.jpg)
پشپا 2: دی رول باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنے کےلیے تیار ہے، ریلیز کے پہلے دن ہی سینماؤں میں کھڑکی توڑ رش دکھائی دیا ہے، پشپا کے مداح قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہاؤس فل کا بورڈ انہیں منہ چڑا رہا ہے۔
ایسے میں وہ مداح خود کو خوش نصیب سمجھ رہے ہیں جنہوں نے پہلے سے ہی ٹکٹ ایڈوانس مد میں بک کروا دیے تھے۔
’پشپا2‘سیکوئل میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا، اور فہد فاضل اپنے پچھلے کرداروں میں نظر آرہے ہیں، جن میں پشپا راج، سریولی، اور بھنور سنگھ شیکھاوت شامل ہیں، جوانڈیا ایکشن ڈرامہ پشپا: دی رائز پارٹ 1 کا حصہ تھے۔
اللو ارجن نے ایک چھوٹے مجرم پشپا راج کے کردار میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا، جو اسمگلنگ کے گروہ کا سربراہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے اس کردار کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکار بھی جیتا۔ تاہم یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ ڈائریکٹر سوکمار کی پہلی ترجیح پشپا راج کے کردار کے لیے سپر اسٹار مہیش بابو تھے۔
البتہ سوکمار اور مہیش بابو کے درمیان کچھ اختلافات پیدا ہوئے اور اداکار نے یہ پروجیکٹ چھوڑ دیا۔ سوکمار نے پشپا: دی رائز کی پروموشن کے دوران اس بات کی وضاحت کی کہ مہیش بابو نے یہ فلم کیوں چھوڑی، ان کا کہنا تھا کہ،جو کہانی میں نے مہیش بابو کو سنائی تھی، وہ بھی صندل کے درختوں کی اسمگلنگ پر مبنی تھی لیکن یہ کچھ وقت پہلے کی بات ہے۔ جب میں اس پروجیکٹ سے باہر آیا تو میں نے ایک مختلف کہانی لکھی۔
ان کا کہنا تھاکہ وہ کردار کا ایک خاص انداز چاہتے تھے اور مہیش بابو کے ساتھ میں اس میں ایک قسم کا ’کول' عنصر شامل نہیں کر سکا، وہ بہت صاف رنگت کے ہیں، لہٰذا پس منظر وہی تھا، لیکن کہانی مختلف ہے۔
میتری مووی میکرز کے بینر تلے بنی پشپا 2: دی رول ہندوستان کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہے، جس کا بجٹ 500 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔ صرف ایڈوانس بکنگ سے ہی اس سیکوئل نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے اور یہ ہندوستانی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ فلم بن سکتی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 17 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں