انفوٹینمنٹ

کبیر سنگھ جیسے مرد لڑکیوں کو پسند ہوتے ہیں، شاہد کپور

2019 میں شاہد کپور نےکبیر سنگھ فلم میں ہیرو کا کردار نبھایا تھا

Web Desk

کبیر سنگھ جیسے مرد لڑکیوں کو پسند ہوتے ہیں، شاہد کپور

2019 میں شاہد کپور نےکبیر سنگھ فلم میں ہیرو کا کردار نبھایا تھا

فلم میں زہریلی مردانگی دکھانے پر تنقید ہوئی تھی
فلم میں زہریلی مردانگی دکھانے پر تنقید ہوئی تھی

2019 میں شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ ریلیز ہوئی جس میں ایک سگریٹ نوش ، غصے کا تیز لڑکا دکھایا گیا جو معاشرے کی پرواہ نہیں کرتا اور جو چاہتا ہے وہ کر بیٹھتا ہے، فلم کے ہیرو کے کردار میں ایک ایسے مرد کو دکھایا گیا تھا جو زہریلی مردانگی کو فروغ دینے کا باعث بنتا ہے۔

یہ فلم سال کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی، جس نے باکس آفس پر 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

حال ہی میں فے ڈی سوزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں شاہد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایسا کردار ادا کرنے پر بحث کیوں ہوتی ہے اور کہا کہ حالانکہ وہ خود بھی فلم میں کیے گئے کئی سینز کو 'قبول' نہیں کرتے لیکن ایسے کردار حقیقی زندگی میں موجود ہوتے ہیں۔

گفتگو کے دوران شاہد نے کہا کہ یہ واقعی اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ میں کون ہوں بلکہ یہ اس پر ہے کہ ہم سب کیا بن سکتے ہیں، کیا بننے کا انتخاب کرتے ہیں، اور ہم کیا بننا چاہتے ہیں۔

آپ کو اس سے سیکھنا ہے، اور آپ ایسی فلمیں نہیں بنا سکتے جو کبھی بھی زندگی میں پیش آنے والے حالات سے متعلق نہ ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کبیر سنگھ نے جو کچھ کیا وہ زیادہ تر قابل قبول تھا،میں خود ایسے آدمی کو قبول نہیں کروں گا، لیکن کیا ایسے لوگ موجود ہیں،کیا لڑکیاں ایسے لڑکوں سے محبت کرتی ہیں،جی ہاں، کرتی ہیں! تو پھر ہم اس کے بارے میں فلم کیوں نہیں بنا سکتے؟ آپ اپنی پسند اور ناپسند کا فیصلہ کریں، یہ آپ پر منحصر ہے۔

یاد رہے کہ کبیر سنگھ میں شاہد نے ایک جارحانہ عاشق کا کردار ادا کیا تھا،ان کے مقابل کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ 

فلم کو متضاد آراء کا سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ اس کے ڈائریکٹرسندیپ ریڈی وانگا، کو زہریلی مردانگی کو فروغ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی۔

کام کے محاذ پر بات کریں تو شاہد کو حال ہی میں رومانوی کامیڈی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا ‘میں دیکھا گیا، جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن  جلوہ گر ہوئیں، جبکہ ،وہ اگلی فلم دیوا میں نظر آئیں گے، جو 31 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین