اسکینڈلز

ترپتی دمری کی کامیابی پر بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ بھی خوش

جوڑے کے مابین افیئر کی قیاس آرائیاں سچ ثابت ہونے لگیں۔

Web Desk

ترپتی دمری کی کامیابی پر بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ بھی خوش

جوڑے کے مابین افیئر کی قیاس آرائیاں سچ ثابت ہونے لگیں۔

جوڑے کے مابین افیئر کی قیاس آرائیاں سچ ثابت ہونے لگیں۔
جوڑے کے مابین افیئر کی قیاس آرائیاں سچ ثابت ہونے لگیں۔

بالی وڈ فلم  ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمری نے جہاں رواں سال کی سب سے مقبول ترین بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دیگر فنکاروں کو مات دی وہیں انکے افواہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ نے بھی اداکارہ کی کامیابی کی خوشی منالی۔

حال ہی میں مشہور ریٹنگ سائٹ آئی ایم ڈی بی کی جانب سے سال 2024 کے سب سے زیادہ مقبول ہندوستانی ستاروں کی فہرست جاری کی گئی جس میں اداکارہ ترپتی دمری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

علاوہ ازیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے IMDb کی 2024 کے سب سے زیادہ مقبول ہندوستانی ستاروں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کیا، تیسرا نمبر ایشان کھتر اور چوتھے نمبر پر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان براجمان رہے۔

جبکہ ترپتی کی کامیابی نے انکے مداحوں کو دنگ کردیا،اور شاید ایسا ہونا بھی چاہیے کیونکہ فلم ’اینیمل’ کے  ذریعے اداکارہ نے  اپنے کیریئر کا بڑا بریک تھرو حاصل کیا اور اس فلم کے بعد ان کی کامیابیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔

اگرچہ کہ بعد میں ترپتی کو ’بیڈ نیوز ’ ،’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’، اور ’بھول بھول بھلیاں 3’ جیسی بیک ٹو بیک ہٹ فلموں میں بھی دیکھا گیا جس کے سبب انکی کامیابی کی فہرست میں ایک اور اعزاز شامل ہوگیا۔

اس کامیابی کے بعد ترپتی کو بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوہی رہی تھیں کہ ایسے میں انکے افواہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ نے بھی خوشی کا اظہار کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیم مرچنٹ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے IMDb کی پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ترپتی کی حمایت میں لکھا، ’ہمیں آپ پر فخر ہے۔’

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ساتھ ہی سیم نے اپنے نوٹ کے ساتھ ’نظر بد’ کے ایموجیز بھی ڈالے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی افواہ زدہ گرل فرینڈ کے بارے میں کس قدر حفاظتی ہیں۔

واضح رہے کہ ترپتی دمری اور سیم مرچنٹ کے درمیان رومانس کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اس کے باوجود  دونوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

حال ہی میں یکم  دسمبر کو ان لوو برڈز کو ممبئی میں بائیک رائڈ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ایک ویڈیو میں یہ دونوں بائیک رائڈ کا لطف اٹھا رہے تھے، لیکن بلبل اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے بچنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر  وہ نہ صرف ماسک پہنے ہوئے تھیں بلکہ جیسے ہی انہوں نے کیمرے والے افراد کو دیکھا، فوراً اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترپتی دمری سیم مرچنٹ نامی بزنس مین کے ساتھ تعلقات میں ہیں جو بزنس مین بننے سے قبل ایک ماڈل تھے۔

جبکہ ایک دوسری کی سالگرہ کے موقع پر بھی یہ جوڑا ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا تبادلہ کرتا ہے۔

تازہ ترین