انفوٹینمنٹ

شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی

امیر ترین بچن خاندان کی بیٹی کی ماہانہ تنخواہ محض 3 ہزار؟

Web Desk

شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی

امیر ترین بچن خاندان کی بیٹی کی ماہانہ تنخواہ محض 3 ہزار؟

امیر ترین بچن خاندان کی بیٹی کی ماہانہ تنخواہ محض 3 ہزار؟
امیر ترین بچن خاندان کی بیٹی کی ماہانہ تنخواہ محض 3 ہزار؟

بچن خاندان یوں تو اپنے عیش و عشرت بھری زندگی اور لائف اسٹائل کے سبب سب فنکاروں سے انفرادی پہچان رکھتا ہے لیکن کیا کوئی یہ سوچ بھی سکتا ہے کہ اس خاندان کی بیٹی ماہانہ صرف اور صرف 3 ہزار کماتی تھی؟

جی ہاں ایسا ہم نہیں بلکہ بھارتی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے جس نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے بلکہ  ریڈٹ صارفین کے متضاد تبصرے بہت کچھ کہہ رہے ہیں۔

عموماً یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بالی وڈ فنکاروں کے کڈز بھی والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں لیکن ایسا سب کے ساتھ نہیں ہوتا کیونکہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی بیٹی، شویتا بچن نے اپنے سپر اسٹار والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ 

ایک انٹرویو میں  مشہور کالم نگار، مصنفہ، اور سابق ماڈل شویتا بچن نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  وہ شادی کے بعد کنڈرگارٹن میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کام کرتی تھیں اور ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 3000 روپے تھی۔ 

اسی انٹرویو میں شویتا نے اپنی شادی کے بعد دہلی میں ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اپنے اخراجات پورے کرنا ان کے لیے کتنا مشکل تھا۔

شویتا کے مطابق میں کالج میں ہی نہیں بلکہ اسکول کے دنوں میں بھی ابھیشیک بچن سے پیسے ادھار لیتی تھی، خاص طور پر کھانے کے لیے کیونکہ  بورڈنگ اسکول میں کھانا سب سے اہم چیز ہوتی ہے جس کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے۔’

انکا کہنا تھا کہ،’ مجھے مالیاتی معاملات سنبھالنے کی کوئی تربیت نہیں دی گئی تھی۔ پھر جب میں شادی کے بعد دہلی آئی، تو میں نے کنڈرگارٹن، لرننگ ٹری میں اسسٹنٹ ٹیچر کی نوکری کی۔ وہاں مجھے تقریباً 3000 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی، اور میں اسے بینک میں جمع کراتی تھی۔’

اس تہلکہ خیز انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا،’ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ نوکری کسی غریب شخص کو مل سکتی تھی۔’

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ،’یہ شہنشاہ کی بیٹی ہے...ہائے’۔

واضح رہے کہ ایک اور انٹرویو میں شویتا نے تعلیمی ناکامیوں کا بھی ذکر کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ  انہیں اپنے بچوں کے تعلیمی نتائج کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے سب سے پہلے اچھے انسان بنیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ A-گریڈ کے طالب علم ہوں لیکن کم از کم محنت ضرور کریں۔ اس کے بعد جو بھی نتیجہ آئے، وہ مطمئن ہوں گی، کیونکہ وہ خود اسکول میں کئی مضامین میں فیل ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ شویتا بچن نے 1997 میں صنعتکار نکھیل نندا سے شادی کی جس کے بعد  اس جوڑے کے ہاں  دو بچوں کی پیدائش  ہوئی  نویا نویلی نندا اور اگستیہ نندا۔

تاہم، شادی کے چند سال بعد شویتا دہلی چھوڑ کر اپنے والدین کے ساتھ ممبئی آ گئیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شویتا اور نکھیل علیحدہ ہو چکے ہیں لیکن باضابطہ طلاق نہیں لی تاکہ بچن خاندان کی عزت کو برقرار رکھا جا سکے۔

تازہ ترین