سوشل میڈیا

2024 میں اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار کون؟

اس گلوکار نے عاطف اسلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Web Desk

2024 میں اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار کون؟

اس گلوکار نے عاطف اسلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اس گلوکار نے عاطف اسلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اس گلوکار نے عاطف اسلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسپوٹیفائی ایک عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو موسیقی، پوڈکاسٹ، اور دیگر آڈیو مواد سننے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی پسند کے گانے تلاش کر سکتے ہیں، اپنی پلے لسٹ بنا سکتے ہیں، اور دنیا بھر کے مختلف آرٹسٹوں کی تخلیقات کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

اسپوٹیفائی نے حال ہی میں 2024 میں پاکستان کے مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست جاری ہے، جس میں طلحہ انجم پہلے نمبر پر ہیں، اسپوٹیفائی نے ملک بھر میں موسیقی کے شائقین کے لیے اپنا ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس میں مقامی اور عالمی سطح پر مقبول موسیقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

طلحہ انجم 2024 میں سے زایدہ مسٹر موسٹ اسٹریمڈ آرٹسٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں، طلحہ انجم سے پہلے عاطف اسلم تین سال سے پہلے نمبر پر تھے۔

طلحہ انجم کے بعد دوسرے نمبر پر ابھرتے ہوئے اسٹار عمیر شامل ہیں، جبکہ لیجنڈری عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں،شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

دیگر قابل ذکر مقامی آرٹسٹس میں عبدالحنان، حسن رحیم اور مانو شامل ہیں، جو سب سے زیادہ اسٹریمد ہونے والوں میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے بھارتی گلوکاروں میں اریجیت سنگھ سب سے اوپر رہے، ان کے بعد پریتم، کرن اوجلہ، شبھ اور سدھو موسے والا کا نام آتا ہےجو ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طلحہ انجم، عمیر اور عاطف اسلم بھی بالترتیب چھٹے، نویں اور دسویں نمبر پر مجموعی طور پر نمایاں مقام پر کھڑے ہیں۔

سال 2024 میں انورال خالد جو اس سال کے اوائل میں اسپوٹیفائی کے ریڈار میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون آرٹسٹ ہیں، انورال سب سے کامیاب خاتون آرٹسٹ کے طور پر ابھری ہیں اور انہوں نے میوزک انڈسٹری میں اپنی نمایاں جگہ مضبوط کی ہے۔

مانو اور انورال خالد کے دلکش گانے 'جھول' کو پاکستانی آرٹسٹوں کا سب سے زیادہ اسٹریمد گانا قرار دیا گیا ہے، اس کے قریب ترین دوسرے نمبر پر حسن رحیم، عمیر، اور تلوئندر کا گانا 'وشیز' اور AUR کا 'تو ہے کہاں' رہا۔

ابھرتے ہوئے فنکاروں جیسے عاشر وجاہت، نائل، اور نیہال نسیم کے گانے 'صدقے'، اور عبدالحنان اور روویلیو کے مقبول گانے 'بکھرا' اور 'ارادے' بھی سب سے زیادہ اسٹریمد مقامی گانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی آرٹسٹس کے گانوں میں انوو جین کا گانا 'حسن' پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریمد رہا، جبکہ 'جھول' دوسرے نمبر پر آیا، انوو جین نے ایک اور جگہ 'جو تم میرے ہو' کے ساتھ تیسرے نمبر پر قبضہ جمایا۔

پاکستانی آرٹسٹس کے بہترین البمز میں عمیر کے 'راک اسٹار ودآؤٹ اے گٹار' نے سبقت لی، اس کے بعد طلحہ انجم کا چارٹ ٹاپنگ البم 'اوپن لیٹر' اور عمران خان کا 'انفورگیٹبل' شامل ہیں۔ ان کے ساتھ نصرت فتح علی خان کا 'ریفارمڈ' اور عاصم اظہر کا 'بے مطلب' بھی شامل ہیں۔

اسپوٹیفائی کی حالیہ ری لانچ شدہ پلے لسٹ جو پاکستانی ہپ ہاپ کے بہترین نمونوں کو پیش کرتی ہے، اس نے ماہانہ سننے والوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافے کا رجحان دکھایا، جو اس صنف میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین