فلم / ٹی وی

’پشپا2 ‘ کے بعد ’پشپا 3 کی تیاری؟

فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی ریکارڈ بزنس کیا

Web Desk

’پشپا2 ‘ کے بعد ’پشپا 3 کی تیاری؟

فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی ریکارڈ بزنس کیا

’پشپا2 ‘ کے بعد ’پشپا 3 کی تیاری؟

آج فلم بین ’پشپاٹو‘ کے سحر سے نکل ہی نہیں پائے اور سینماؤں میں فلم دیکھنے کے لیے کھڑکی توڑ رش چل رہا ہے، ٹکٹ بلیک میں مل رہے ہیں اور 30 لاکھ ایڈوانس ٹکٹ بھی فروخت ہوئے۔

پشپا کا جادو ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور نظر آرہا ہے کہ آنے والے سالوں میں پشپا راج برقرار رہے گا۔اسی افراتفری کے دوران پشپا 2کے مداحوں کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ پشپا سیریز کے فلم سازوں نے پشپا3:دی رائم پیچ‘کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب پشپا 2آج ریلیز ہوئی ہے، اس فلم کو مداحوں کی جانب سےمثبت ردعمل موصول ہوا ہے یہی وجہ ہےکہ آج تمام تھیٹربھرے ہوئے ہیں۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے،پشپا 2 کو میتھری موو میکرز نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ فی الحال پشپا 2کے ہدایتکار سوکمار ’رام چرن تیجا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ہدایتکار اور اداکاروں کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے پشپا 3 کیلئے مداحوں کو4 سال انتظار کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ’پشپا 3 : دی ریم پیج ‘ کی پروڈکشن 2028 میں یا 2029 کے آغاز میں شروع ہوگی۔

متعدد رپورٹس کے مطابق پشپا 2دنیا بھر میں 680کروڑ روپے کی کمائی کرسکتی ہے۔

اس فلم کو دنیا بھر میں12 ہزار500 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے، پشپا 2میں رشمیکا مندانا، اللو ارجن اور فہد فاضل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 

تازہ ترین