فیشن

نیتا امبانی کی زیرِملکیت دنیا کی مہنگی ترین شال کی قیمت کیا؟

شال کے قیمتی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا گیا

Web Desk

نیتا امبانی کی زیرِملکیت دنیا کی مہنگی ترین شال کی قیمت کیا؟

شال کے قیمتی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا گیا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

دنیا کی ارب پتی شخصیات میں شمار بھارتی شہری مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی قیتمی شال آج کل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین شال کہا جارہا ہے۔

نیتا امبانی کا فیشن سینس ہمیشہ بےمثال رہا ہے، انکے جوتے، کپڑے اور بیگز سمیت ہر ایک چیز میں وقار جھلکتا ہے۔

ان دنوں نیتا امبانی کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں ایک انتہائی خوبصورت اور قیمتی شال اوڑھ رکھی تھی۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

سوشل میڈیا پر وائرل اس پرانی تصویر میں مکیش امبانی اور نیتا امبانی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

نیتا امبانی مغربی ممالک کے برانڈز کی بجائے اکثر بھارتی ملبوسات اور دستکاری کے فن کی پرزور حمایت اور تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔

اس وائرل تصویر میں انہوں نے ایک خاص قسم کی پشمینہ کانی شال پہن رکھی ہے جوکہ نہ صرف انتہائی اعلیٰ معیار کی شالوں میں شمار کی جاتی ہے بلکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے دنیا کی مہنگی ترین شال سمجھا جاتا ہے۔

یہ ایک خالص پشمینہ شال ہے جو کہ نہایت منفرد ہے اور اپنی بہترین کاریگری اور اس میں لگنے والے وقت کی وجہ سے شال کے سب سے مہنگی کلیکشن میں شمار کی جاتی ہے۔

اس شال کے قیمتی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا گیا ہے، چنگتھنگی بکری کی اون پشمینہ شال بنانے کے لیے مشہور ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتا امبانی نے اپنے سرخ لباس کے ساتھ ہاتھ سے بنی یہ پشمینہ شال اوڑھ کر موسم سرما کے مطابق فیشن کی روایتی انداز میں بھرپور نمائش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی کی اِس نرم گرم مہنگی ترین شال کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہے جوکہ 19 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔