انفوٹینمنٹ

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

ان فنکاروں نے بیٹوں کی صورت میں خود ہی دوبارہ جنم دیا ہے

ایمن ملک

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

ان فنکاروں نے بیٹوں کی صورت میں خود ہی دوبارہ جنم دیا ہے

ان فنکاروں نے بیٹوں کی صورت میں خود ہی دوبارہ جنم دیا ہے
ان فنکاروں نے بیٹوں کی صورت میں خود ہی دوبارہ جنم دیا ہے

’سیب درخت سے زیادہ دور نہیں گرتا’ یہ کہاوت تو سب نے ہی ضرور سنی ہوگی اور اس کہاوت کی جیتی جاگتی مثال بالی وڈ کی دنیا ہے۔

دیکھا جائے تو بچے عموماً اپنے والدین سے ہی مشابہت رکھتے ہیں اور نہ صرف انکے انداز اور لائف اسٹائل کو فالو کرتے ہیں بلکہ انکی ہر ایک ادا میں والدین کی جھلک پائی جاتی ہے۔لیکن کبھی کبھار ایسا دیکھنے کو بھی ملتا ہے کہ بچے اس قدر اپنے والدین سے مماثلت رکھتے ہیں کہ ان بچوں اور والدین کی جھلکیوں میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بالی وڈ کی دنیا میں بھی دیکھنے کو ملا جنہیں دیکھ کر بے ساختہ یہ الفاظ ادا ہوئے کہ شاید ان فنکاروں نے خود کو ہی دوبارہ جنم دیا ہو۔تو آئیے بات کرتے ہیں ان اسٹار کڈز کی جو نہ صرف اپنے والد کے ہمشکل ہیں بلکہ حیرت انگیز مشابہت کے سبب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

سیف علی خان اور ابراہیم علی خان:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان سے متعلق یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کی صورت میں خود کو ہی دوبارہ جنم دیا ہے، کیونکہ باپ بیٹے کی اس جوڑی میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔

خوبصورت امتزاج ،شاہانہ انداز اور جدید شخصیت کے مالک ابراہیم علی خان کو دیکھنے والا ایک وقت میں دھوکا کھا جائے گا کیونکہ انکے نین نقش ہوبہو اپنے والد سیف علی خان سے ملتے ہیں جو اس باپ بیٹے کی جوڑی کو انفرادی پہچان دلواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وکرانت میسی کی تہلکہ مچانے والی فلمیں کونسی؟

ابراہم علی خان کی بچپن سے جوانی تک کے دور کو اپنی ذہن میں دہرایا جائے تو ایسالگتا ہے کہ ابراہیم کی صورت میں سیف نے ایک بار پھر اس زندگی کو جیا ہو۔

اورشاید یہی وجہ ہے کہ والد  سیف ہی طرح بیٹے کو بھی شہرت کا جنون سے اسی لئے وہ والد کی طرح بالی وڈ میں نام کمانے کی تگ و دو میں لگے نظر آرہے ہیں۔

کرن دیول اور سنی دیول:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

پہلے دھرمیندر سے سنی دیول تک اور اب کرن دیول تک یہ تین نسلیں جو بالی وڈ انڈسٹری میں راج کر رہی ہیں اپنی حیران کن مماثلت کے سبب بھی خاصی مشہور ہیں۔

 نسل در نسل خوبصورتی اور دلکشی کی وراثت جیسے دھرمیندر نے اپنی خوبصورت شخصیت اور دلکشی اپنے بیٹے سنی دیول کو منتقل کی، ویسے ہی لگتا ہے کہ سنی دیول نے یہ وراثت اپنے بیٹے کرن دیول کو منتقل کردی ہے کیونکہ باپ بیٹے کی اس جوڑی کو دیکھنے والا ہر شخص انہیں ایک دوسرے سے ملاتا نظر آتا ہے۔

اور صرف یہ مماثلت ہی نہیں بلکہ کرن دیول اپنے والد نے نقش قدم پر بھی چل نکلے ہیں کیونکہ وہ جلد ہی سنی دیول کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے ذریعے خود کو لانچ کرنے کو پوری طرح تیار ہیں۔

اور دیکھا جائے تو یہ لمحہ تاریخی ہے، کیونکہ تین دہائیوں قبل جب سنی نے اپنی فلم ’بیتاب’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھاتو انکے متوالے بے حد خوشی ہوئے اور  اب ان کا بیٹا کرن اپنی الگ پہچان بنانے کے لیے تیار ہے۔

اپنے بیٹے کے فلمی ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک موقع پر سنی دیول کا کہنا تھا کہ،’جب میں اس انڈسٹری میں آیا تھا، کیا میں ذہنی طور پر تیار تھا؟ مجھے یقین ہے کہ کرن  اپنے انداز میں آ رہا ہے، جیسے میں آیا تھا۔ باقی سب اس پر منحصر ہے -کہ وہ خود کو کیسے پیش کرتا ہے، کون سے موضوعات چنتا ہے، اور وہ اپنا کام کیسے کرتا ہے۔ بطور باپ، میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں۔ لیکن میں اس کے لیے جا کر کام نہیں کر سکتا یا اس کے لیے انتخاب نہیں کر سکتا۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم بطور فرد کیا بنتے ہیں۔’

شاہ رخ خان اور آریان خان:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

جیسا باپ ویسا بیٹا یہ کہاوت بھی ہم سب کی سماعتوں سے ضرور ہی گزری ہوگی اور اس کو حقیقت کا روپ دیا تو یہ کہاوت شاہ رخ خان اور آریان خان پر فٹ ہوتی ہے۔

کیونکہ شاہ رخ خان اور انکے بیٹے آریان خان کو دیکھ کر زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ کنگ خان کے فینز آریان کی صورت میں جونئیر شاہ رخ خان کو بھی بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

باپ اور بیٹے کی اس جوڑی کو دیکھا جائے تو چہرے کے خدوخال سمیت ہر ایک ادا انہیں ایک دوسرے سے جوڑتی نظر آتی ہے اب چاہے نین نقش کی بات ہو یا گال پر موجود ڈمپل یہاں تک کہ آریان میں وہی اعتماد بھری نظریں، دلکش شخصیت اور مسکراہٹ ہےجو   انہیں نہ صرف اپنے والد کی کاربن کاپی بناتی ہے بلکہ یہ خوصیات کسی بھی لڑکی یا خاتون کو اپنی طرف مائل کر سکتی ہیں۔

اور دیکھا جائے تو کنگ خان کی طرح آریان خان بھی بالی وڈ میں قدم رکھ چکے ہیں کیونکہ بلاشبہ وہ بھی اسی شہرت اور محبت کے مستحق ہیں جو لاکھوں فینزکی جانب سے انکے والد کو ملی۔

ٹائیگر شروف اور جیکی شروف:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

بات کریں ٹائیگر شروف کی تو یہ بالی وڈ اسٹار اپنی خوبصورت آنکھوں، شاندار جسمانی فٹنس لاجواب ڈانس مووز کے ساتھ ملینیئلز کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ 

تو کیا آپ سوچ رہے ہیں کہ آخر  انہیں  یہ خوبصورتی کہاں سے ملی؟ تو ہم بتاتے چلیں کہ ٹائیگر شروف نے اپنی یہ دلکشی اپنے کول ڈاڈ، جیکی شروف المعروف جگگو دادا سے پائی ہے۔

اپنی شہرت کے باوجود جیکی شروف نے اپنی آنے والی نسل کو کبھی نہیں بھلایااور ان کے بیٹے ٹائیگر بھی اپنے والد کی طرح انڈسٹری میں تہلکہ مچاتے ہوئے  ہیں کیونکہ یہ شہرت ٹائیگر شروف کو ایسی نہیں ملی بلکہ انہوں نے اپنے والد  کے پر انداز کو اپنایا ہے۔

اپنے والد سے موازنہ کیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ٹائیگر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ،’مجھے اپنے والد کے ساتھ موازنہ پسند نہیں تھا۔ موازنہ کرنے کے لیے کچھ تھا ہی نہیں! کیونکہ میں آج بھی، خواتین کے سامنے شرمیلا، جھجکنے والا، اور بہت زیادہ غیرمطمئن ہوں۔ میرے والد تو بس ایک نظر سے کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتے تھے۔ اور میں کیا تھا؟ ان کے جیسا تو کچھ بھی نہیں!’

ریتیک روشن اور راکیش روشن:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

یہ خوبصورت چمکتی رنگت، گھنے اور چمکدار بال، واضح نقوش، اور مضبوط جسمانی ساخت کے ساتھ، اگر ریتیک روشن کے چہرے پر مونچھیں لگا دی جائیں تو ایسا لگے گا کہ آپ ان کے والد، راکیش روشن کو دیکھ رہے ہیں۔

کیونکہ ان کی دھندلی ہیزل رنگ کی چمکدار آنکھیں اس مشابہت کو مزید واضح کرتی ہیں جو اس مشہور باپ بیٹے کی جوڑی کو منفرد بناتی ہے، اور یہ کسی کا بھی دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔

فرحان اختر اور جاوید اختر:

خود کو ہی دوبارہ جنم دینے والے بالی وڈ اداکار کون؟

بالکل اپنے ہمہ جہت والد جاوید اختر کی طرح فرحان اختر کی بات کریں تو یہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں کیونکہ فرحان اختر بھی انڈسٹری کے لیے ایک قابلِ قدر شخصیت ہیں۔ 

دونوں نے دل جیتے اور انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ ان کے شاندار کام نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ نہ صرف ان کی ہمہ جہتی صلاحیتیں، بلکہ جاوید صاحب اور فرحان میں ظاہری مشابہت بھی نمایاں ہے۔

علاوہ ازیں اس فہرست میں رشی کپور اور رنبیر کپور کے علاوہ  سنجے دت اور سنیل دت کا نام بھی شامل ہے جو باپ بیٹے کی یہ جوڑی حیران کن مماثلت کے سبب انڈسٹری میں خاصی مقبول ہے۔