انفوٹینمنٹ

ہالی وڈ فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگانے والے بالی وڈ اسٹارز

بھارت میں ہالی وڈ فلموں کی ڈبنگ باقاعدہ ایک شعبہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے

Web Desk

ہالی وڈ فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگانے والے بالی وڈ اسٹارز

بھارت میں ہالی وڈ فلموں کی ڈبنگ باقاعدہ ایک شعبہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت میں ہالی وڈ فلموں کی ڈبنگ باقاعدہ ایک شعبہ کی حیثیت رکھتی ہے جسکے لیے ڈبنگ آرٹسٹ کے علاوہ اکثر نامور بالی وڈ شخصیات کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔

نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز متعارف ہونے کے بعد سے بھارت میں پروفیشنل ڈبنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے جس میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

ہالی وڈ کی کون کون سی مشہور فلموں میں بالی وڈ اداکار اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

شاہ رخ خان:

شاہ رخ خان نے سال 2019 میں مشہور انیمیٹڈ فلم ’دا لائن کنگ‘ میں ’مفاسا‘ کے کردار کو اپنی آواز دی تھی جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جوان ’سمبا‘ کی ڈببنگ کی تھی۔

اب ’دا لائن کنگ‘ کا پریکوئل رواں سال 20 دسمبر کو ریلیز کیا جارہا ہے جس میں مفاسا کے بچن کی کہانی دکھائی جائیگی۔

اس فلم کے ہندی ورژن میں ایک بار پھر شاہ رخ خان 'مفاسا' اور ان کے بیٹے آریان خان 'سمبا' کو آواز دے رہے ہیں۔

فلم کے ہندی ورژن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ شاہ رخ کے سب سے چھوٹے بیٹے، ابرام خان بھی اس فلم میں ڈیبیو کر رہے ہیں اور وہ چھوٹے مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دے رہے ہیں۔

ٹائیگر شروف (اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ):

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت میں اسپائیڈر مین سیریز کی فلم 'اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ' کی ریلیز کے ساتھ جب یہ اعلان ہوا کہ مرکزی اداکار پیٹر پارکر کی ڈبنگ شاندار اسٹنٹس کے لیے مشہور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کررہے تو مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھی۔

ٹائیگر شراف کو ان کے نوجوان مداح بےحد پسند کرتے ہیں، انہوں نے مارول فلم فرنچائز 'اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ' میں اسپائیڈرمین کے کردار کو ڈبنگ اپنی آواز میں کی ہے۔

ورون دھون (کیپٹن امیرکا: سول وار):

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ہالی وڈ کے معروف سپر ہیرو کیپٹن امیرکا کی فلم 'کیپٹن امیرکا: سول وار' میں کرس ایونز کی ہندی میں ڈبنگ بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کی ہے۔

فلم میں اسٹیو راجرز عرف کیپٹن امریکہ کا کردار کرس ایوانز نے نبھایا ہے جن کے ڈائیلاگز کی ہندی ڈبنگ کیلئے ورون دھون کی آواز کافی معقول معلوم ہوتی جسے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔

سوناکشی سنہا (ریو 2):

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ سوناکشی سنہا نے بچوں کی پسندیدہ اینیمیٹڈ ہالی وڈ فلم 'ریو 2' میں جوئیل نامی طوطی کی ہنڈی ڈبنگ کیلئے اپنی آواز دی ہے، جس نے اِس کردار کو مزید دلچسپ بنادیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوناکشی نے اس فلم کیلئے صرف ڈبنگ ہی نہیں کی بلکہ چند سطریں گائی بھی ہیں جس نے اس فلم کی بھارتی آڈیئنس پر دیرپا تاثر چھوڑا۔

پریانکا اور پرینیتی چوپڑا (فروزن):

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ہالی وڈ کی ایک اور مشہور اینیمیٹڈ فلم 'فروزن' میں ایلسا اور اینا کے کردار کی ہندی ڈبنگ کے لیے پریانکا اور پرینیتی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پرینکا نے فلم کے کردار 'ایلسا' کے ڈائیلاگز کو اپنی آواز میں ڈب کیا جبکہ پرینیتی نے فلم میں 'اینا' کے لیے اپنی آواز دی۔

ایشوریا رائے (میلیفیسنٹ)؛

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کی ملکہ حسن ایشوریا رائے کے چہرے کے ساتھ ساتھ آواز بھی بےانتہا خوبصورت ہے۔

اداکارہ نے ڈزنی کی مشہور فلم 'میلیفیسنٹ' میں میلیفیسنٹ کے کردار کی ہندی ڈبنگ کیلئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم میں 'میلیفیسنٹ' کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے ادا کیا ہے جن پر ایشوریا رائے کی آواز کافی جچتی معلوم ہوتی ہے۔

رنویر سنگھ (ڈیڈ پول):

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ہالی وڈ کی اِس آر ریٹیڈ سپر ہیرو فلم کی ہندی ڈبنگ کیلئے رنویر سنگھ کی آواز اور پرجوش لہجہ بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔

اپنی چلبلی شخصیت کے لیے مشہور رنویر سنگھ نے 'ڈیڈ پول' فلم میں اپنی شخصیت کے عین مطابق مرکزی کردار ڈیڈپول کی ڈبنگ کی ہے، فلم کا یہ مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار ریان رینالڈ نے نبھایا ہے جن پر رنویر سنگھ کی آواز کافی سوٹ کرتی ہے۔

اکشے کمار (ٹرانسفارمرز: ڈارک آف دی مون)

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ایکشن سے بھرپور کرداروں کیلئے مشہور بالی وڈ ادکار اکشے کمار نے بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم 'ٹرانسفارمرز: ڈارک آف دی مون' کی ہندی ڈبنگ کے لیے آٹو بوٹس کے لیڈر ہیروک آپٹیمس پرائم' کو اپنی آواز دی ہے۔

اکشے کمار نے یہ ڈبنگ اپنے بیٹے آراو کی خاطر بلامعاوضہ کی تھی، اُنہوں نے بتایا تھا کہ 'یہ کوئی بزنس ڈیل نہیں ہے، بس میں خود کو واقعی خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا'۔