بالی ووڈ
جیا بچن کی ایک فون کال امیتابھ کیلئے پریشان کن
امیتابھ بچن کا جیا بچن کی فون کال سے پریشان ہونے کا انکشاف
جیا بچن کی ایک فون کال امیتابھ کیلئے پریشان کن
امیتابھ بچن کا جیا بچن کی فون کال سے پریشان ہونے کا انکشاف
بالی وڈ فلم نگری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہلیہ جیا بچن کی ایک فون کال سے پریشان ہوجاتے ہیں۔
ہمیشہ اپنی سچائی اور صاف گوئی کے لیے جانے جانے والے بھارتی ہردلعزیز اداکار امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام ’کون بنے گا کڑورپتی سیزن 16’ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ جیا بچن کے فون کرنے پر بے چینی محسوس کرتے ہیں۔
اداکار کادوران پروگرام مذاقاً کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں کوئی ایسی بات یا حرکت کر دیتا ہوں جس پر مجھے جیا جی کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے جب ان کا فون آتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اب کچھ سننے کو ملے گا۔
اسی دوران اداکار نے شو کے شرکاء کیساتھ ایک یادگار قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ،’ ان کی کمپنی نے انہیں بنگالی زبان سیکھنے کے لیے پیسے دیے تھے، لیکن وہ تین دن میں ہی سارا پیسہ خرچ کر دیتے تھے۔’
اب جب سارا پیسا خرچ ہوگیا اور زبان پھر بھی نہ سیکھ سکے تو امیتابھ نے شرمندگی سے بچنے کیلئے ایک ٹرک تلاش کرلی۔
اداکار نے بتایا کہ جب بھی کوئی مہمان آتا تو جیا بچن ایک خاص ترکیب استعمال کرتی ہیں جب انہیں مہمانوں کی موجودگی میں مجھ سے کچھ نجی بات کرنی ہو تو وہ بنگالی زبان بولنا شروع کر دیتی ہیں جس پر میں ایسے ظاہر کرتا ہوں جیسے مجھے یہ زبان سجھ آرہی ہو۔
اسی کے ساتھ ایک حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے، امیتابھ بچن نے یہ بھی بتایا کہ،’حال ہی میں جیا گوا میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اس دوران انہوں نے مجھے فون کیا۔ عام طور پر ہم میسج کے ذریعے بات کرتے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے کال کی، اور میں گھبرا گیا۔’
امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب میں نے کال اٹھائی، تو جیا بچن بنگالی بولنے لگیں جس پر میں صرف 'ہاں، ہاں' کہتا رہا لیکن بعد میں انہیں بتایا کہ میں کچھ بھی نہیں سمجھ سکا۔
انہوں نے مزید کہا، ’اگر آپ مجھ سے آج بنگالی بولنے کو کہیں تو میں صرف دو الفاظ جانتا ہوں: 'بیشی جانے نا، ایکٹو ایکٹو جانے' (زیادہ نہیں جانتا، تھوڑا بہت سمجھتا ہوں)۔’
یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کو شادی کے 51 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور ان کی شادی کئی لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



