اسقاطِ حمل سے گزرنے والی بالی وڈ اداکارائیں
ان جوڑوں نے پیدائش سے قبل ہی اپنے بچوں کو کھودیا
بالی وڈ فلم نگری میں ہمیشہ ہی خوشیوں کا سما نہیں رہا بلکہ ان فنکاروں کی زندگی میں بھی ایسا وقت آتا ہے جب انہیں بڑے بڑے دکھ جھلنے پڑتے ہیں۔
اب چاہے وہ مال کی صورت میں ہو یا بچوں کی، یہاں بھی خوشی اور غمی کے بادل ہمیشہ ہی سروں پر منڈلاتے رہتے ہیں۔ تو آئیے آج ان فنکاروں کے بارے میں جانتے ہیں جو پیدائش سے قبل ہی اپنے بچوں سے محروم ہوگئے۔
بلاشبہ یہ ایک انتہائی دردناک اور جذباتی صورتحال ہوتی ہے، کیونکہ والدین کے لیے اپنے بچوں کو کھونا زندگی کے سب سے بڑے صدمات میں سے ایک ہوتا ہے۔ ایسے واقعات اکثر والدین کی زندگی اور کیریئر پر گہرے اثرات چھوڑتے ہیں۔
یہاں ان فنکاروں کے نام ذہر بحث ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی موت کا گہرا صدمہ برداشت کی اور ان اداکاراؤں نے اسقاط حمل کے پیچیدہ لمحات کا تجربہ کیا۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا:
اس فہرست میں بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کا نام سرفہرست ہے جنہوں نے اسقاط حمل کے تکلیف دہ مراحل کا تجربہ کیا ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹی نے سال 2009 میں بزنس مین شوہر راج کندرا سے شادی کی، اور 2012 میں ان کے ہاں بیٹے ویان کی پیدائش ہوئی۔ لیکن یہ بات شاید آج تک کم لوگوں کو ہی معلوم تھی کہ بیٹے کی پیدائش سے قبل شلپا ایک بار اسقاط حمل کا سامنا کرچکی تھیں جسکے سبب انہوں نے اپنا پہلا بچہ پیدا ہونے سے قبل ہی کھو دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی شادی کے چند ماہ بعد ہی حاملہ ہوگئیں تھیں لیکن کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا۔اپنے اسقاط حمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک موقع پت شلپاکا کہنا تھا کہ،’میں آپ کے ساتھ اپنی مادریت کا تجربہ یا یوں کہوں کہ اپنی مادریت کے سفر کا اشتراک کرنے جا رہی ہوں۔ جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو میں بہت خوش تھی۔ لیکن پھر میرا اسقاط حمل ہو گیا، جو میرے لیے تباہ کن تھا۔’
شلپا کے مطابق،’ مجھے لگا کہ میں دوبارہ کبھی حاملہ نہیں ہو سکوں گی۔ اس کے بعد مجھے اے پی ایل سنڈروم کی تشخیص ہوئی۔ تو سوچیں، میرے جیسی صحت مند خاتون کو اے پی ایل ایس کی تشخیص ہوئی، اور میں بہت ڈر گئی۔ میرے خیال میں مادریت کے بارے میں سوچنا خوشی کا باعث ہونا چاہیے، نہ کہ خوف کا۔’
عامر خان اور کرن راؤ:
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے جب انہیں کرن راؤ کیساتھ اپنے بچے سے محروم ہونا پڑا۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ عامر خان اور کرن راؤ نے ایک دوسرے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہونے کے بعد 2005 میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی تھی ۔ لیکن اس شادی کئ بعد ان کی زندگی میں مشکلات آنا شروع ہوگئیں کیونکہ شادی کے چند سالوں بعد 2009 میں جب کرن پہلی بار حاملہ ہوئیں تو دونوں اپنے پہلے بچے کیلئے بے حد خوش تھے۔
لیکن بدقسمتی سے انہیں یہ خوشی راس نہ آئی کیونکہ کرن کا حمل ضائع ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنا بچہ کھو دیا۔پہلے ہی بچے سے محروم ہوجانے کے بعد عامر نے خود اس بدقسمت خبر کو شیئر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا تھاکہ،’کرن اور میں نے اپنا بچہ کھو دیا۔ اپنی بہترین کوششوں کے باوجود ہم اسقاط حمل کو روکنے میں ناکام رہے۔ یہ دو مہینے ہمارے لیے ایک جدوجہد رہے ہیں۔ ہمیں صحت یاب ہونے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔’
لیکن یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنا پہلا بچہ کھونے کے بعد، جوڑے نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور آخر کار کئی بار حاملہ ہونے کی ناکام کوششوں کے بعد اس جوڑے نے آئی وی ایف کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔اور 2011 میں، ان کے ہاں آئی وی ایف سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام آزاد رکھا گیا۔
کاجول اور اجے دیوگن:
کون جانتا تھا کہ کاجول اور اجے بھی اپنی محبت بھری زندگی کے دوران ایک تلخ تجربے کا شکار ہوسکتے ہیں؟
جی ہاں بی ٹاؤن کی نامور اداکارہ کاجول نے 1999 میں بھارتی اداکار اجے دیوگن سے شادی تو رچالی اور 2003 میں بیٹی نیسا کا بھی خیر مقدم کرلیا لیکن نیسا کی پیدائش سے قبل بھی کاجول ایک بار حاملہ ہوئیں تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجول 2001 میں ہلی بار حاملہ ہوئیں تھیں لیکن ایکٹوپک حمل کی وجہ سے ان کا اسقاط حمل ہو گیا۔ چھ ہفتے کے بعد، ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ کاجول کی صحت کے لیے خطرناک تھا، اور جلد ہی کاجول کا اسقاط حمل ہو گیا۔
پہلے ہی بچے سے محروم ہونے کے بعد اجےکا ایک انٹرویو مہں کہنا تھا کہ،’ہاں، ہم نے اپنا بچہ کھو دیا، لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ یہ ایک ایکٹوپک حمل تھا۔ کاجول کی زندگی خطرے میں تھی۔ جیسے ہی ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں آپریشن کرنا پڑے گا، ہم دونوں نے فوراً ان کی اجازت دے دی۔ ہم دونوں بہت خوش تھے جب ہمیں خون کے ٹیسٹ کے بعد حمل کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ لیکن ہمیں یقین تھا کہ اگر آج نہیں تو کل ہم ایک خاندان شروع کریں گے۔’
بعدازاں کاجول اور اجے نے بعد میں دو بچوں کا خیر مقدم کیا تھا۔
فردین خان اور نتاشا:
اب بات کی جائے اداکار فردین خان کی تو انہوں نے 2005 میں اپنے بچپن کی دوست نتاشا مادھوانی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ مشہور اداکارہ ممتاز کی بیٹی ہیں۔
شادی کے کچھ سال بعدجب 2012 میں وہ دونوں جڑواں بچوں کے منتظر تھے اور بہت خوش تھے لیکن بدقسمتی سے ان کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کیونکہ پیچیدگیوں کی وجہ نتاشا کا حمل ضائع ہوگیا۔
بچوں سے محروم ہوجانے کے بعد فردین خان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ،’ہم جتنا خوش تھے کہ نتاشا حاملہ ہو گئی تھی، اتنا ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس کا اسقاط حمل ہو گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نتاشا صحت مند ہے اور دوبارہ کوشش کر سکتی ہے۔ جس لڑکی سے میں نے شادی کی ہے، وہ ہر معنی میں جنگجو ہے۔’
بعدازاں ایک سال بعد اس جوڑے کے ہاں بیٹی ڈیانا ازابیلا خان کی پیدائش ہوئی اور اگست 2017 میں ان کے ہاں بیٹے عزاریئس فردین خان کی پیدائش ہوئی۔
سائرہ بانو اور دلیپ کمار:
لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو اور دلیپ کمار کو بھلا کون بھول سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ جوڑا بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو پیدائش سے قبل ہی کھو دیا۔
سائرہ بانو نے 1966 میں اپنے کیریئر کے عروج پر اداکار دلیپ کمار سے شادی کی حالانکہ دلیپ کمار سائرہ سے 22 سال بڑے تھے، لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ محبت میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔
تاہم جب شادی کے بعد خوشیوں بھری زندگی میں سائرہ نے 1972 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ ایک بیٹے کی توقع کر رہی ہیں۔
لیکن یہ خوشی کی خبر انہیں زیادہ دیر راس نہ آئی کیونکہ سائرہ کی حمل کے آٹھویں مہینے میں، بلند فشار خون کی وجہ سے وہ اپنا بچہ کھو بیٹھیں۔ بچے کی نال میں گنٹنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے لیے بچہ بچانا ممکن نہ ہو سکا۔
بدقسمتی سے سائرہ کے اسقاط حمل کے بعد، وہ دوبارہ حاملہ نہیں ہو سکیں۔ 54 سال کی شادی کے بعد بھی ان کے ہاں کوئی بچہ نہ ہوا اور انہوں نے اسے خدا کی مرضی سمجھا۔
شاہ رخ خان اور گوری خان:
بین المذاہب شادی کے بندھن میں بندھنے کے باوجود شاہ رخ خان اور گوری خان بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔جو پچھلے 26 سالوں سے مضبوطی سے ساتھ ہیں اور تین خوبصورت بچوں، آریان، سہانا، اور ابراہیم کے والدین ہیں۔
لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ اس جوڑے کو 1997 میں اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بات شاہ رخ خان نے ساجد خان کے شو "یاروں کی بارات" میں بتائی تھی کہ گوری نے 1997 میں آریان کی پیدائش سے پہلے اسقاط حمل کیا تھا۔ گوری کے اسقاط حمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ،’
’آریان سے پہلے گوری کا ایک بار اسقاط حمل ہوا تھا ’۔








