فیشن

مایا علی کی چوڑیوں سے محبت دلکشی میں اضافہ کرگئی

مایا علی کا دیسی لُک چھا گیا

Web Desk

مایا علی کی چوڑیوں سے محبت دلکشی میں اضافہ کرگئی

مایا علی کا دیسی لُک چھا گیا

مایا علی کی چوڑیوں سے محبت دلکشی میں اضافہ کرگئی
مایا علی کی چوڑیوں سے محبت دلکشی میں اضافہ کرگئی

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اپنے ڈرامے ’سن میرے دل‘ کے خاص لُک کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر کے چوڑیوں اور گجروں سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کردیا۔

پاکستانی فلم 'طیفا ان ٹربل' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی کا شمارفنِ اداکاری اور دلکشی دونوں سے مالا مال اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

مایا علی نے شوبز کی دنیا میں قدم بطور اداکارہ نہیں بلکہ وی جے رکھا جس کے بعد وہ ماڈلنگ کرتی بھی دکھیں لیکن پھر 2012 میں ڈراما ’ایک نئی سنڈریلا‘ سے اداکاری شروع کی اور آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔

مایا علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس کی بدولت بھی پہچانی جاتی ہیں اور حسین دیسی ملبوسات میں انکی دلچسپی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ انکا اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی ہے جس کے ملبوسات پہن کر وہ اور دوسرے ستارے بھی اپنی دلفریبی میں اضافہ کرتے ہیں۔

مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی متعدد تصاویر شامل ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر کسی شادی یا دوسری تقریب کی نہیں بلکہ مایا علی کے ان دنوں نشر ہونے والے ڈرامے ’سن میرے دل‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں مایا علی دلکش ہلکی گلابی پشواس کے ساتھ زرد دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں جو انکے اپنے ہی برانڈ ’مایا پریٹ‘ کا شاہکار ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں میچنگ چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔

ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور ہاتھ میں انگوٹھی مایا کے شاندار فیشن سینس کی ہی عکاسی کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ ’سن میرے دل کے لُکس میں سے میرا سب سے زیادہ پسندیدہ لُک، اگر آپ مجھے جانتے ہیں تو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مجھے چوڑیوں، گجرے، موتیا اور پشواس سے کس وقدر محبت ہے‘۔