انفوٹینمنٹ
ریکھا کا ڈھکے چھپے الفاظ میں امیتابھ کیلئے دلسوز بیان
فلم سہاگ کی جاندار ڈانس پرفارمنس پر مداحوں سے اہم انکشاف
ریکھا کا ڈھکے چھپے الفاظ میں امیتابھ کیلئے دلسوز بیان
فلم سہاگ کی جاندار ڈانس پرفارمنس پر مداحوں سے اہم انکشاف
بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے کپل شرما شو میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران فلم ‘سہاگ‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ سانگ ‘او شیراں والی‘ میں کی جانے والی اپنی پرفارمنس پر لب کشائی کرڈالی۔
فلم سہاگ کے سانگ ‘او شیراں والی‘ گانے میں ریکھا اور امیتابھ بچن شامل تھے۔ گانے میں ریکھا ایک مندر میں ڈانڈیا پرفارم کر رہی ہیں۔
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے حالیہ ایپی سوڈ کے دوران، ایک مداح نے ریکھا سے فلم سہاگ کے گانے ’او شیروں والی‘ کے بارے میں پوچھا جس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایک مداح نے اداکارہ ریکھا سے سوال کیا کہ ‘فلم سہاگ میں، آپ نے ڈانڈیا بہت اچھی کھیلی تھیں حالانکہ آپ ساؤتھ انڈین ہیں اور جب آپ نے فلم میں گجراتی ڈانڈیا کھیلی تو ایسا لگا ہی نہیں کہ آپ گجراتی نہیں ہیں،یہ آپ نے کیسے کیا؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کا نام لیے بغیر مداحوں کو بتایا کہ آپ صرف یہ سوچیں کہ میں کس کے ساتھ ڈانڈیا کھیل رہی تھی، میرے ہمراہ گانے میں کون شخص تھا؟‘
ریکھا نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ‘ڈانڈیا آتی ہو یا نہ آتی ہو، سامنے اگر ایسا انسان آجائے تو سب کچھ خود ہی آجاتا ہے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں رہتی‘۔
اداکارہ ریکھا کا فلم سہاگ کے گانے ’او شیراں والی’ پر دیا جانے والا اسٹیٹمنٹ سن کر مداح عمر کے اس حصے میں بھی اداکار امیتابھ بچن کیلئے ان کی نامکمل محبت کی شدت دیکھ کر ششدر رہ گئے جسے آڈیئنس میں بھٹھے مداحوں کے چہرے کے تاثرات سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ریکھا کی فلم سہاگ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ڈائریکشن مشہور ہدایتکار منموہن ڈیسائی کی تھی۔
فلم میں اداکار امیتابھ بچن، ریکھا، ششی کپور، پروین بابی، امجد خان، نروپا رائے، قادر خان، رنجیت اور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
صرف یہی نہیں باکس آفس انڈیا کے مطابق، سہاگ 1979 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
