وائرل اسٹوریز
رونالڈو کے بیٹے نے مسٹر بیسٹ کے سوال پر واقعی انشاءاللہ کہا؟
سوشل میڈیا صارف نے پرتگالی لفظ کے معنیٰ بتا دیے
رونالڈو کے بیٹے نے مسٹر بیسٹ کے سوال پر واقعی انشاءاللہ کہا؟
سوشل میڈیا صارف نے پرتگالی لفظ کے معنیٰ بتا دیے
سعودی عرب کے فٹ بال کلب 'النصر' سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی قبول اسلام کی افواہوں کے بعد اب انکے بیٹے کی 'انشاءاللہ' کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جس میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظر آئے۔
مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے جواب میں 'ہاں' کہا۔
اس پر مسٹر بیسٹ نے پوچھا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا ’انشاءاللہ‘۔
بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔
یہ ویٖڈیو ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب سعودی عرب کے فٹبال کلب ’النصر‘ کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتےہیں اور اسے قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
دوسری جانب اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جونیئر رونالڈو نے دراصل پرتگالی لفظ oxalá کہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پرتگالی میں "oxalá" لفظ ایک یقینی خواہش یا امید کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسے انگریزی میں "I hope" یا "if only" کہنا۔
تاہم اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پرتگالی لفظ عربی اصطلاح 'انشا اللہ' سے ہی ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے 'خدا کی مرضی'، پرتگالی زبان میں یہ لفظ دعا یا امید کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



