ٹیکنالوجی

نیٹ فلکس پاس ورڈ مفت شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Web Desk

نیٹ فلکس پاس ورڈ مفت شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

نیٹ فلکس پاس ورڈ مفت شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ دوستوں یا رشتے داروں سے شیئر کرتے ہیں تو بُری خبر یہ ہے کہ اس کے خلاف کمپنی نے دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے فروری 2023 ء میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اب امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں دوستوں یا رشتے داروں سے پاس ورڈ شیئرنگ کرنے والے صارفین سے کمپنی اضافی فیس وصول کرے گی۔

 اس کیلئے کمپنی کی جانب سے103 ممالک اور خطوں کے صارفین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے انتباہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو گھر سے باہر کے افراد سے مفت شیئر نہ کریں۔

 اس نوٹیفکیشن میں کہا جائے گا کہ ایک نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو صرف ایک گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور صارفین اضافی فیس ادا کرکے گھر سے باہر کسی فرد کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی دے سکتے ہیں۔

 ہر ملک میں یہ فیس الگ ہوگی، امریکا میں 8 ڈالر ماہانہ اضافی فیس کے طور پر لیے جائیں گے۔ پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف اقدامات کی آزمائش گزشتہ سال سے لاطینی امریکا کے چند ممالک میں کی جارہی تھی۔

 فروری میں چند ممالک میں کریک ڈاؤن کا آغاز ہوا اور اب اس کا دائرہ لگ بھگ دنیا بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین