رجب بٹ کے ولیمے پر ڈالرز کی برسات، ویڈیو وائرل
رجب بٹ کی شادی کی تقریبات دعوت ولیمہ کے بعد اختتام پذیر ہوگئی
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے ولیمے میں بھی ڈالرز کی برسات توجہ کا مرکز بن گئی۔
ان دنوں پر جانب یوٹیوبر رجب بٹ کا بول بولا ہے جو اپنی عالیشان اور مہنگی ترین شادی کے سبب خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔رجب بٹ کی شادی کا آغاز ڈھولکی کی تقرب سے ہوا جس میں انکی بہن کا دروازہ رکائی کی رسم کرتے ہوئے 5 کروڑ کی ڈیمانڈ رکھنا سب کی توجہ کا مرکز بنا۔
بعدازاں مہندی، مایوں کے بعد بارات کا پرتعیش انعقاد ہوا جس میں پاکستانی کے نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز سمیت میڈیا نمائدگان نے شرکت کی اور خاص طور اس شادی کو میڈیا کی جانب سے کوریج ملی۔
بعدازاں ان تمام تر تقریبات کے بعد اب دعوت ولیمہ بھی سوشل میڈیا پر چھا گیا جس میں دولہا اور دلہن کی جوڑی کی جہاں خوب تعریفیں ہوئیں وہیں دولہے رجب بٹ پر ڈالرز کی برسات سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کراگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رجب بٹ سیاہ تھری پیس سوٹ میں نظر آئے جبکہ انکی دلہنیہ ایمان بھی سلور عروسی جوڑے میں غضب ڈھاتی دکھائی دیں۔
دعوت ولیمہ کی اس تقریب سے ایک ویڈیو ایسی بھی منظر عام پر آئی جس میں رجب بٹ کو دوستوں اور عزیزو اقارب میں گہرے دیکھا گیا اس دوران رجب بٹ کی جانب ایک شخص بڑھتا نظر آیا جس نے ہجوم میں رجب بٹ پر ڈالرز کی بارش کردی۔
ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر پیسوں کے ضیاع پر خاصا غم وغصے کا اظہار دیکھنے کو ملا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’وائرل ہونے کیلئے کچھ بھی کرلیتے ہیں ، ڈوب مرنے کا مقام ہے انکے لیے۔’
ایک اور صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’پہلے اسی پیسے کیلئے اپنی عزت ختم کرتے ہیں اور پھر اسی پیسوں کو پیروں تلے روندتے ہیں۔’
جبکہ دیگر صارفین کے تبصرے بھی غصے سے بھرپور ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل گوگل نے ان یوٹیبرز کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی ہے جس سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھے گئے اور اس فہرست میں رجب بٹ کا نام سب سے اوپر ہے۔
رجب بٹ نے سالوں پہلے فیملی وی لاگنگ شروع کی جس میں وہ اپنی فیملی کو بھی دکھاتے تھے۔رجب کبھی والدہ سے مار کھاتے نظر آتے تو کبھی وہ اپنی بہن کو تنگ کرتے دکھتے تھے اور انکی وی لاگنگ کے ویوورز میں روز کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا گیا۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں