اسکینڈلز
2024 پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بدترین سال کیوں رہا؟
رواں برس کچھ مشہور ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز قطار در قطار لیک ہوئیں
2024 پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بدترین سال کیوں رہا؟
رواں برس کچھ مشہور ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز قطار در قطار لیک ہوئیں
مشہور زمانہ ٹک ٹاک ایپ پر ہر طرح کی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں، ان میں تعلیم سے لیکر مذہبی ویڈیو اور صحت سے لیکر معلوماتی ویڈیوز بھی شامل ہیں لیکن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پذیرائی ان ویڈیوز کو ملتی ہیں جن میں فلٹر استعمال کرکے خوبرو لڑکیاں کسی گانے پر رقص کر رہی ہوتی ہیں یا پھر لپ سنکنگ کر رہی ہوتی ہیں۔
ان ٹک ٹاک اسٹاز کے مداح بھی لاکھوں میں ہوتے ہیں اور ان ویڈیوز کو بھی لاکھوں ویوز ملتے ہیں، ٹک ٹاک کو کافی عرصے سے اس حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک نازیبا ویڈیوز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
پاکستان میں اس معاملے پر ٹک ٹاک پر پابندی بھی لگائی گئی لیکن پھر اس پابندی کو ہٹا دیا گیا۔
سال 2024 ٹک ٹاک ایک بار پھر زیر بحث رہا جب کچھ مشہور ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز قطار در قطار لیک ہوئیں۔
ان مشہور ٹک ٹاکرز میں مناہل ملک، امشا رحمان، متھیرا، مریم فیصل، کنول آفتاب شامل ہیں جن کی ویڈیوز مبینہ طور پر لیک کی گئیں۔
ان ویڈیوز کی خبر سامنے آتے ہی یہ ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئیں اور سوشل میڈیا پر ان ٹک ٹاکرز کو زیر بحث لایا جانے لگا، بعض سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ ٹک ٹاکرز نے اپنی یہ ویڈیوز خود لیک کی ہیں تاکہ انہیں پبلسٹی مل سکے۔
مذکورہ ٹک ٹاکرز میں سے صرف مناہل ملک نے ایف آئی اے کو قانونی کارروائی کے لیے درخواست دی، باقی ٹک ٹاکرز نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی، امشا رحمان نے اپنے تمام اکاونٹس ڈیلیٹ کردیے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی ختم کرچکی ہیں۔
ابھی تک کوئی ایسا شخص بھی گرفتار یا حراست میں نہیں آیا ہے جس نے کسی قسم کی کوئی ویڈیو لیک کی ہو، جس سے صارفین کی جانب سے یہ تاثر مضبوط ہوتا جارہا ہے کہ یہ ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کی گئی ہیں۔
المیہ یہ رہا کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد اِن لیک ویڈیوز کے لنکس مانگنے میں مصروف نظر آئی، سنجیدہ حلقوں کی رائے تھی کہ اگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز کو نظر انداز کیا جاتا تو ایک کے بعد ایک ویڈیو لیک نہ ہوتی۔
مزید یہ کہ مناہل ملک کا نام ان شخصیات میں بھی شامل ہوگیا جن کو 2024 میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا، اس سے سوشل میڈیا صارفین کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



