انفوٹینمنٹ

والدین کی برسی، عمران عباس کی فینز سے خاص اپیل

براہ کرم دعا میں یاد رکھیں

Web Desk

والدین کی برسی، عمران عباس کی فینز سے خاص اپیل

براہ کرم دعا میں یاد رکھیں

براہ کرم دعا میں یاد رکھیں
براہ کرم دعا میں یاد رکھیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عمران عباس نے والدین کی برسی کے موقع پر اپنے فینز سے خاص اپیل کردی۔

عمران عباس کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ چارمنگ شخصیت کے سبب مداحوں کی بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہیں۔

عمران عباس نے 2003 میں ڈرامہ امراؤ جان ادا سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ 'خدا اور محبت' اور 'میرا نام یوسف' ہے سے ملی۔

اس کے علاوہ انہوں نے دل مضطر، الوداع، اکبری اصغری، تم کون پیا، کوئی چاند رکھ، محبت تم سے نفرت ہے اور  احرام جنون جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ منوایا۔

سال 2014 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہنچان بنائی اور بپاشا باسو کے ہمراہ وکرم بھٹ کی فلم 'کری ایچر 3 ڈی' میں کام کیا جس کے بعد وہ بالی وڈ فلم ’جانثار’ میں نظر آئے۔

ان دنوں عمران عباس نئے ڈراما سیریل ’محشر’ میں نیلم منیر کیساتھ اسکرین شئر کرتے نظر آرہے ہیں جس میں انکے کردار ’عبدالرحمان’ کو ڈراما شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک اہم بات کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے خاص اپیل کردی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عمران عباس نے بتایا کہ،’آج بروز 15 دسمبر کو میرے والدین کی برسی کا دن ہے ، براہ کرم انکی مغفرت کیلئے فاتحہ ضرور کریں‘۔

عمران عباس نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ،’15 دسمبر وہ دن ہے جب میں نے دو سال کے وقفے میں اپنے والد اور والدہ دونوں کو کھو دیا۔’

دوسری جانب عمران عباس کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین ان سے اظہار ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں، جبکہ شوبز سے وابستہ فنکار سدرہ بتول، عمیر اسلم اور ژالے سرحدی سمیت دیگر کی جانب سے بھی عمران عباس کے والدین کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں گی گئیں۔