وائرل اسٹوریز

شادی کی سالگرہ، عروہ اور فرحان کا گاتے ہوئے وعدہ کرنا وائرل

فرحان اور عروہ نے موسیقی کیساتھ شادی کی سالگرہ منالی

Web Desk

شادی کی سالگرہ، عروہ اور فرحان کا گاتے ہوئے وعدہ کرنا وائرل

فرحان اور عروہ نے موسیقی کیساتھ شادی کی سالگرہ منالی

پاکستانی اسٹار جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کی آٹھویں سالگرہ کو خاص بناتے ہوئے ڈو اٹ گیت گا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کا جوڑا بننا دونوں کے ہی فینز کے لیے حیران کن تھا کیونکہ کبھی انہیں ایک ساتھ دیکھا نہیں گیا تھا۔

سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اسٹار جوڑی نے بیٹی کی صورت دیگر اسٹار کڈز کی طرح ابتدائی دنوں میں چھپائے رکھی اور رواں سال سمتبر کے اختتام میں اپنی کیوٹ بیٹی جہاں آرا کا دیدار فینز کو کروادیا۔

ازدواجی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے سبب دونوں نے کچھ عرصہ دوری تو اختیار کی لیکن انکی محبت نے انہیں ایک دوسرے سے مکمل طور پر جدا نہ ہونے دیا۔

16 دسمبر اسٹار جوڑی نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی جس پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور فینز کو خوش کردیا۔

ویڈیو میں فرحان سعید ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے کار چلاتے دکھے جبکہ انکے برابر سیٹ پر عروہ حسین بیٹھی نظر آئیں۔

اس دوران فرحان سعید نے بالی وڈ کا محبت کے وعدے کرتا گیت 'جب کوئی بات بگڑ جائے' گانا شروع کیا، پھر دوسرا شعر عروہ حسین نے گایا جس کے بعد دونوں مل کر گانے کے مزید اشعار گاتے سنائی دیے۔

دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر گانے کی صورت میں ایک دوسرے سے وعدہ کرتے دکھے جبکہ کیپشن لکھا کہ 'ہم اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ ایک ساتھ مناتے ہوئے، زندگی بھر ساتھ گنگناتے رہنے کی دعا ہے، بے انتہا شکریہ فرحام سعید'۔