انفوٹینمنٹ
سونیا حسین اور سوناکشی سنہا کس ایونٹ میں ایک ساتھ؟
سونیا حسین اور سوناکشی کی ملاقات کے چرچے ہرسو
سونیا حسین اور سوناکشی سنہا کس ایونٹ میں ایک ساتھ؟
سونیا حسین اور سوناکشی کی ملاقات کے چرچے ہرسو
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اور بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ایک ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’دریچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔
سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔
’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فریم شیئر کرتی دکھ رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی تصویر ریحان صدیقی نے شیئر کی ہے جس میں سونیا حسین، سوناکشی سنہا اور انکے شوہر ظہیر اقبال انکے ساتھ کھڑے پوز دے رہے ہیں۔
یہ تصاویر سونیا حسین اور سوناکشی سنہا کی 'دھانانی انویسٹمنٹ' کے 'ہولیڈے گالا 2024' میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ہیں۔
خود سونیا حسین نے یہ بھی یہ تصویر بطور اسٹوری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو میشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'سونا اور ظہیر مبارک ہو، آپ دونوں بہت پیارے ہیں، دعا ہے کہ آپ دونوں کا ہنی مون پیریئڈ ہمیشہ چلتا رہے، پاکستان کی جانب سے محبت'۔
اس موقع پر سونیا حسین نے کریمی جوڑا پہنا جبکہ سوناکشی سنہا گہرے نیلے لباس میں ملبوس تھیں اور ظہیر اقبال نے نیلی شرٹ پینٹس پر سبز کوٹ پہنا۔
پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی دو حسیناؤں کا یوں غیر متوقع ملاپ سوشل میڈیا پر خوب چرچوں میں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ملاقات پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی سے بھی ہوئی تھی اور اس وقت بھی دونوں اپنا ہنی مون پیریئڈ ہی گزار رہے تھے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment


