رجب بٹ کے اداکاری کے میدان میں بھی جلوے
رجب بٹ اور کنزہ ہاشمی کی جوڑی دھوم مچاگئی

رجب بٹ!، رجب بٹ!، رجب بٹ! ہر جانب اسی شخص کا بول بولا ہے، جس کی وجہ ایک تو رواں سال گوگل پر سرچ ہونے والے کانٹنٹ کریئیٹر کی فہرست میں شامل ہونا ہے اور دوسرا انکا شادی کے بندھن میں بندھنا ہے جو انہیں اس سال سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شخصیات میں شمار کرگیا۔
رجب بٹ ایک عام شہری سے سوشل میڈیا اسٹار:
یوں تو رجب بٹ ایک عام شہری کی طرح ہی زندگی گزار رہے تھے لیکن پھر دور جدید کی طرح شہرت کا جنون انکے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا اور سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری کردی۔
رجب بٹ نے پہلے پہل تو دیگر یوٹیوبرز کی طرح فیملی وی لاگنگ شروع کی جس میں وہ اپنی فیملی کو بھی دکھاتے تھے۔انکا کانٹینٹ کچھ اسطرح کا تھا جس میں کبھی انہیں مار کھاتے دیکھا گیا تو کبھی اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے، لیکن پھر قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہوجائے تو اسکے وارےنیارے ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ رجب بٹ کے ساتھ بھی ہوا، یہ فیملی ویلاگنگ کا یہ آغاز دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں اتنا مقبول ہوا کہ آج رجب بٹ کو پاکستان کا ہر بچہ بچہ جانتا ہے یہی وجہ تھی کہ انکے ویلاکنگ ویوز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا گیا۔
اور آج انکی شہرت کا یہ عالم ہے کہ اگر وہ اپنے چینل میں کسی بھی دیگر چینل کی پروموشن کردیں تو اسکے بھی ویوز لاکھوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
رجب بٹ کیلئے ویلاگنگ کا تجربہ کیسا؟
رجب بٹ کو آج تک صارفین صرف ویلاگنگ تک ہی جانتے تھے لیکن کیا کوئی یہ جانتا ہے کہ رجب بٹ وی لاگنگ کی دنیا میں تو اپنا ایک نام بنا ہی چکے ہیں لیکن وہ اسکرین پر بھی اپنے جلوے بکھیر چکے ہیں؟
جی ہاں اس بات کا انکشاف خود انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کیا، رجب بٹ نے چند ہفتوں قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر بات کرتے ہوئے ان راز کو بھی فاش کردیا۔
دوران انٹرویو رجب بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا وی لاگنگ کی دنیا میں آنے کے بعد انسان کی پرائیویسی بالکل ختم ہوجاتی ہے کیونکہ فیملی کو کیمرے میں لانا پڑتا ہے یہاں تک لوگ میرے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھول کربنا اجازت گھر میں داخل ہوجایا کرتے تھے جس کے بعد میں نے اپنی فیملی کی حفاظت کیلئے دو گارڈز ہائر کیے۔
رجب بٹ کے مطابق کچھ جنونی مداحوں نے انکے گھر کے باہر فائر شوٹ کردیے اور دھمکی بھی دی کہ میں انکے چینل کو پروموٹ کروں۔
رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟
اسی پوڈکاسٹ میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ رات 11 سے 3 بجے تک ٹک ٹاک پر لائیو سیشن روز منعقد کرتے ہیں جس سے مہینے کے آخر میں 3 سے 4 ملین کماتے ہیں۔
رجب بٹ کے مطابق وہ یہ رقم خیرات کردیتے ہیں کیونکہ پہلے ہی دن یہ کہہ دیا تھا اس کا ایک پیسا بھی مجھ پر حرام ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پیسوں سے وہ غریبوں کی مدد کرتے ہیں اور کرائے داروں کے گھر کا کرایہ ادا کرتے ہیں جبکہ زیادہ انکی توجہ غریب بچیوں کی شادی کروانے پر ہوتی ہے۔
رجب بٹ بطور اداکار:
اسی دوران انہوں نے اپنی اداکاری کی مہارت کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں جبکہ وہ ایک ماڈل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
رجب بٹ کے مطابق انہوں نے تقریباً 10 سال قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی کیساتھ ایک ڈراما کیا تھا جس میں انکا لیڈ رول کافی پسند کیا گیا۔
اس انکشاف کے بعد اگر ماضی کے اس پراجیکٹ پر نظر ڈالی جائے تو رجب بٹ اور کنزہ ہاشمی کا یہ ڈراما ’رانی’ تھا جو 2008 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا تھا۔
_updates.jpg)
اس ڈرامے کی کہانی کنزہ (رانی) اور رجب بٹ کی محبت کے گرد گھومتی ہے جو گاؤں میں رہنے کے ساتھ ایک دوسری کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
لیکن رجب کو گاؤں چھوڑ کر شہر جانا تھا جہاں وہ پڑھ لکھ کر ایک کامیاب انسان بنے اور پھر رانی کو اپنا ہمسفر بنائے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ، کیونکہ اس عرصے کے دوران رانی کسی امیرزادے سے شادی کرلیتی ہے لیکن رجب اس کی محبت میں اپنے ہوش گنوا بیٹھتا ہے۔
اگرچہ کہ اداکاری کا یہ تجربہ رجب بٹ کیلئے پہلا تھا لیکن انکی وجۂ شہرت نہ بن سکا اور یوٹیوب وی لاگنگ نے انہیں شہرت بخشی۔
رجب بٹ کی شادی کی دھوم:
ویلاگنگ سے مشہور ہونے والے کانٹنٹ کریئیٹر رجب بٹ نے جیسے ہی اپنی شادی کا اعلان کیا وہیں دیگر ٹک ٹاکرز اور نامور یوٹیوبرز نے بھی اپنی جیب گرم کرلی، کیونکہ اس شادی پر پیسوں کی نمائش بھی تو کرنی تھی نا؟
رجب بٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح کی رسم سے ہوا جس کے بعد مختلف تقریبات کا دھوم دھام سے اہتمام کیا گیا جس میں ڈھولکی، مایوں، مہندی، بارات اور پھر دعوت ولیمہ سے شادی کی تقریبات کا اختتام ہوا۔
اس شادی کو اگر رواں سال کی دوسری مہنگی ترین شادی کا اعزاز دیا جائے تو شاید غلط نہ ہوا کیونکہ رواں سال کی پہلی مہنگی ترین شادی بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی تھی۔
رجب بٹ نے اپنی شادی پر دونوں ہاتھوں سے پیسہ پانی کی طرح بہایا اور اپنے ہی بات کو جھوٹا ثابت کردیا کہ میں شادی کو ذیادہ کیش نہیں کرونگا۔
مہندی، مایوں کے بعد بارات کا پرتعیش انعقاد ہوا جس میں نامور پاکستانی یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز سمیت میڈیا نمائدگان نے شرکت کی اور خاص طور اس شادی کو میڈیا کی جانب سے کوریج ملی۔
لیکن جب شادی کا وقت آیا تو پاکستانی کرنسی کیا امریکی ڈالرز بھی لوگوں کے پیروں میں روند دیے گئے جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔یہاں تک کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی رجب بٹ کو مہنگے ترین تحائف سے نوازا جن میں ڈالروں کا گلدستہ، گولڈ پلیٹڈ آئی فون اور شیر کے بچے جیسے بیش قیمت تحائف بھی دیے گئے جوکہ اب بالآخر انکی گرفتاری کی وجہ بن گئے۔
شادی کے دھوم دھڑکے کے بعد جیل کی ہوا بھی رجب بٹ کے نصیب میں:
اب جہاں دعوت ولیمہ کے بعد رجب بٹ کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے وہیں انہیں گھر میں مہمانوں کی طرح ٹریٹ کیے جانے کے بجائے جیل کی سلاخوں میں قید کردیا گیا جسکی وجہ شادی میں ملنے والا ایک تحفہ ثابت ہوا۔
ہوا کچھ یوں کہ جب رجب بٹ کو شادی میں شیر کے بچے کا تحفہ ملا تو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے؟ بس پھر کیا تھا شادی کی تقریبات کا اختتام ہونا تھا کہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے علاقے پارک ویو میں رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر شیر کے بچے کو برآمد کرلیا کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا جبکہ ان سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
اس گرفتاری کے بعد رجب بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا بعدازاں تحقیقات کے بعد اب وہ رہا ہوگئے ہیں۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں