انفوٹینمنٹ

مثالی جوڑی، رتیش کی سالگرہ پر جینیلیا محبت سے لبریز

جینیلیا کے رتیش میں کتنی خوبیاں؟ سب گنوادیں

Web Desk

مثالی جوڑی، رتیش کی سالگرہ پر جینیلیا محبت سے لبریز

جینیلیا کے رتیش میں کتنی خوبیاں؟ سب گنوادیں

مثالی جوڑی، رتیش کی سالگرہ پر جینیلیا محبت سے لبریز
مثالی جوڑی، رتیش کی سالگرہ پر جینیلیا محبت سے لبریز

بھارتی اسٹار رتیش دیشمکھ کی سالگرہ پر انکی اہلیہ و اداکارہ جینیلیا ڈسوزا نے بے انتہا محبت کا اظہار کر کے سب کے دل پگھلا دیے۔

جینیلیا ڈسوزا نے 3 فروری 2012 کو اپنے ساتھی اداکار ریتیش دیشمکھ سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

شادی کے بعد جینیلیا اپنے گھر میں ضرور مصروف رہیں لیکن اداکاری کی دنیا میں واپسی بھی کی اور اب آئے دن کسی شو یا سوشل میڈیا پر بھی اپنی شوخ مزاجی سے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی نظر آتی ہیں۔

دونوں کی پہلی ملاقات 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دوستی کے طور پر شروع ہوا رشتہ جلد ہی ایک محبت کی کہانی میں بدل گیا۔

اداکاروں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا اور صرف اس وقت منظر عام پر آئے جب وہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جینیلیا کسی بھی انٹرویو میں رتیش سے اپنی خاص محبت کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پاتیں اور یہی وجہ ہے کے اس جوڑی کو بالی وڈ کی سب سے پیاری اور نیچرل جوڑی قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ جینیلیا کیلئے سچی محبت رتیش کی آنکھوں میں نظر آتی ہے۔

جینیلیا اور ریتیش کی جوڑی بالی وڈ متوالوں کو بہت پسند ہے اور دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں جینیلیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ شیئر کی جو رتیش کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک دینے کیلئے تھی۔

پوسٹ میں دو تصاویر شامل ہیں جو انکی سچی محبت کا بھرپور ثبوت دیتی دکھ رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں جینیلیا نے اپنے دلی جذبات سب پر آشکار کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر آپ کو بہترین بیٹے، بہترین بھائی اور بہترین شوہر کی تلاش ہے تو وہ پہلے سے کسی کو مل چکا ہے، اور وہ پوری طرح سے میرا ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو گارجیس مین رتیش، میں تمھاری ہوں، واپسی ممکن نہیں ہے'۔

جینیلیا کا اپنے شوہر سے بے انتہا محبت کا اظہار سوشل میڈیا فینز کی جانب سے ہمیشہ کی طرح پھر سے پسند کیا جارہا ہے۔