انفوٹینمنٹ

صبا فیصل کی ڈیلیوری کے وقت شوہر نیلام گھر میں کیوں؟

صبا فیصل شوہر کی کونسی حرکت بھلا نہیں پاتیں؟

Web Desk

صبا فیصل کی ڈیلیوری کے وقت شوہر نیلام گھر میں کیوں؟

صبا فیصل شوہر کی کونسی حرکت بھلا نہیں پاتیں؟

صبا فیصل کی ڈیلوری کے وقت شوہر نیلام گھر میں کیوں؟
صبا فیصل کی ڈیلوری کے وقت شوہر نیلام گھر میں کیوں؟

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی تیسری اولاد کی ڈیلیوری کے وقت شوہر فیصل کی کبھی نہ بھلائے جانے والی حرکت کا انکشاف کردیا۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی اداکارہ صبا فیصل کے مشہور ڈراموں میں 'درِ شہوار' ، 'ہمسفر' ، 'خدا اور محبت' ، 'حبس' ، 'خئی' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

ہر انٹرویو میں بیٹوں، بہووں، بیٹیوں اور داما کے حوالے سے بات کرتی نظر آنے والی صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر فیصل کے بارے میں بھی بات کی اور ایسا واقعہ سنایا جس پر سب حیران ہونے کے ساتھ ساتھ ہنس بھی پڑے۔

صبا فیصل نے کہا کہ 'شوہر فیصل کی ایک بات میں کبھی نہیں بھول سکتی، جب میرے ہاں تیسری اولاد یعنی ارسلان کی پیدائش ہونے والی تھی تو والدہ کیونکہ قریب رہتی تھیں اس لیے انکا ساتھ حاصل تھا '۔

انہوں نے بتایا کہ 'ڈیلیوری کی صبح میں نے شوہر کو بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آج ہسپتال جانا پڑے گا، اس کے بعد وہ آفس چلے گئے اور بعد میں مجھے ہسپتال لے گئے، اس دور میں موبائل فون تو ہوتے نہیں تھے، لینڈ لائن ہوتی تھیں اس لیے رابطہ بھی آسان نہیں ہوتا تھا'۔

صبا فیصل نے کہا کہ 'میرا کیس بہت کریٹیکل تھا، ارسلان ہو بھی گیا رات ہوگئی، میری حالت ایسی ہوگئی تھی آنکھوں سے دکھ بھی نہیں رہا تھا، لیکن فیصل نہیں آئے، سب یہی سوال کرنے لگے کہ فیصل کہاں ہیں؟'

انہوں نے انکشاف کیا کہ 'فیصل رات میں 9 بجے آئے تو سب نے پوچھا کہاں تھے؟ جس پر وہ بولے کہ نیلام گھر تک آئے تو سوچا شو ہی دیکھ لوں، جس پر میں آج تک انہیں کہتی ہوں کہ بھئی یہ آپ نے اچھا نہیں کیا'۔

صبا فیصل نے یہ بھی بتایا کہ 'فیصل کی یہ عادت ہے کہ اگر کوئی بیمار ہو یا کوئی مشکل آجائے تو وہ خاموش ہوکر آنکھیں بند کر کے سائیڈ پر بیٹھ جاتے ہیں کہ وقت گزر جائے خود ہی، لیکن میرے دونوں بیٹے اپنے بچوں اور بیویوں کیلئے بہت کیریئرنگ ہیں'۔