عالمی منظر

پریتی زنٹا نے جنسی جرائم کیخلاف عمران خان کے مؤقف کی حمایت کردی

جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنایا جائے، اداکارہ

Web Desk

پریتی زنٹا نے جنسی جرائم کیخلاف عمران خان کے مؤقف کی حمایت کردی

جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنایا جائے، اداکارہ

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹلی کی طرح جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون بھارت میں بھی نافذ کیا جائے۔

پریتی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی جانب سے اٹلی میں جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم جاری ہے۔

مذکورہ معاملے پر رواں برس ستمبر میں اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ خبر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'ایکس' پر شیئر کرتے ہوئے پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک بہترین اقدام ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نہ کبھی ایسا ہی کرے'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

انہوں نے اپنی رائے کی تائید کیلئے فالوورز سے بھی سوال کیا کہ ’آپ لوگوں کا کیا خیال ہے دوستو؟ اس طرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کی پالیسی اپنانے کا یہی وقت ہے'۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اپنے دورِحکومت میں جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے اس میں ملوث مجرمان کو جنسی صلاحیت سے محروم (کیمیکل کاسٹریشن) کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔

ستمبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرِعام پھانسی دینی چاہیے یا پھر انہیں جنسی صلاحیت سے ہی محروم کردینا چاہیے۔

بعدازاں جون 2021 میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ریپ کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے اور ریپ کے مقدمات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالتیں قائم کرنے سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی تھی۔

تاہم نومبر 2021 میں اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے فوجداری قانون (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کے تحت ریپ کے مجرم کو نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دیدیا تھا۔

تازہ ترین