انفوٹینمنٹ

مادھوری کے محسور کردینے والے رقص سے بھرپور 5 گانے کونسے؟

مادھوری کو ان کی شاندار اداکاری کے ساتھ شاندار رقص کے لیے بھی جانا جاتا ہے

تیمور احمد

مادھوری کے محسور کردینے والے رقص سے بھرپور 5 گانے کونسے؟

مادھوری کو ان کی شاندار اداکاری کے ساتھ شاندار رقص کے لیے بھی جانا جاتا ہے

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

مادھوی دکشت کو بالی وڈ میں دھک دھک گرل کے نام سے جانا جاتا ہے، 80 اور 90 کی دہائی میں ان کی خوبصورتی نے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔

پُرکشش شخصیت اور ایک خوشگوار مسکراہٹ نے مادھوی کی شخصیت کو بالی وڈ میں جاذب نظر بنا دیا تھا۔

مادھوری دکشت کمال کی اداکاری کیا کرتی تھیں اور 90 کی دہائی میں گانوں کے ساتھ رقص ایک لازمی عنصر ہواکرتھا اور گانوں کی پذیرائی بھی اس گانے کے رقص کی بنیاد پر کی جاتی تھی۔

اپنی رقص کی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے مادھوری دکشت نے ایک زمانے کو گرویدہ بنائے رکھااور جن گانوں پر مادھوری نے رقص کیا  وہ گانے اپنے گلوکاروں اور موسیقاروں سے زیادہ مادھوری کے رقص کی بدولت زیادہ پہچانے گئے۔

ذیل میں ہم مادھوری دکشت کے ان 5 گانوں کی باتیں گے جس میں انہوں نے شاندار رقص کرکےان گانوں پر اپنے نام کی اسٹیمپ لگا دی۔

ایک دو تین: تیزاب

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

1988 کی مشہور فلم ’ تیزاب ‘ کا یہ مشہور گانا جب ریلیز ہوا تو ہر ایک کے لبوں پر تھا کافی لوگوں کو گنتی بھی اسی گانے نے سکھائی۔

اس گانے نے نہ صرف مادھوری کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا بلکہ اسے ایک آئیکونک ڈانس نمبر کا درجہ بھی دیا۔

یہ گانا لکشمی کانت پیارے لال کی موسیقی، جاوید اختر کے بول اور الکا یاگنک کی آواز میں پیش کیا گیا تھا۔

 اس کی شاندار کوریوگرافی سروج خان نے کی تھی جس کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔

 مادھوری نے خود اعتراف کیا کہ اس گانے کی تیاری ان کے لیے ایک کلاس روم جیسا تجربہ تھا جہاں انہوں نے کیمرے کے لیے رقص کرنا سیکھا۔

دھک دھک : بیٹا

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

مادھوری ڈکشٹ کا مشہور گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ 1992 کی فلم بیٹا سے ہے جو بالی وڈ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس گانے نے نہ صرف مادھوری کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا بلکہ انہیں ’دھک دھک گرل‘ کا لقب بھی دلایا۔

یہ گانا اپنی دلکش دھن، پرکشش رقص اور جذباتی اظہار کے لیے مشہور ہےجس میں مادھوری نے زرد ساٹن ساڑھی میں کی جانے والی پرفارمنس سے ناظرین کو مسحور کر دیا تھا۔

اس گانے میں مادھوی  انیل کپور کو لبھاتے ہوئے نظر آتی ہیں جو دیکھنے والوں کے لیے ایک یہ بہت رومانوی منظر تھا اور آج بھی اس گانے کو سننے کے ساتھ ساتھ لازمی دیکھا ضرور جاتا ہے۔

چنے کے کھیت میں :انجام

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

مادھوری دکشٹ کا مشہور گانا ’چنے کے کھیت میں‘ 1994 کی فلم ’انجام‘ کا ہے اس گانے میں مادھوری نے اپنی دلکش اداکاری اور شاندار رقص سے ناظرین کو مسحور کر دیا تھا۔

اس گانے کی موسیقی آنند ملند نے ترتیب دی تھی اور اسے الکا یاگنک نے گایا تھا۔

گانے کی کوریوگرافی سروج خان نے کی تھی جنہوں نے مادھوری کے کئی مشہور گانوں کی کوریوگرافی کی ہے۔

گانے کے ذومعنی بول اور اس کے ساتھ مادھوری کے رقص نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا تھا آج بھی یہ گانا پہلے کی طرح کی مقبولیت رکھتا ہے۔

دیدی تیرا دیور دیوانہ:ہم آپکے ہیں کون

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

1994 کی فلم’ ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مشہور گانے دیدی تیرا دیور دیوانہ شادیوں پر خصوصی طور پر بجایا جاتا ہے۔

اس گانے میں مادھوری نے شاندار رقص کرکے خوب داد وصول کی تھی جس رقص میں شادی بیاہ کے پہلوؤں کو خاص مدنظر رکھا گیا تھا ۔

اس گانے میں مادھوری نے جامنی رنگ کی ساٹن ساڑھی پہنی تھی جو اس وقت فیشن کا حصہ بن گئی تھی۔

گانے کے دوران نیشا (مادھوری) اور ریتا (سہیلا چڈھا) ایک مزاحیہ اسکیٹ پیش کرتی ہیں جس میں نیشا ایک حاملہ خاتون کا کردار ادا کرتی ہیں اور ریتا پریم (سلمان خان) کا روپ دھارتی ہیں۔

اس دوران اصلی پریم بھی شامل ہو جاتا ہے اور ایک دلچسپ منظر پیش کرتا ہے۔

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے لتا منگیشکر کو فلم فیئر اسپیشل ایوارڈ دلایا اور مادھوری کی پرفارمنس کو ایم ایف حسین جیسے فنکاروں نے سراہا تھا۔

مار ڈالا: دیوداس

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

2002 کی فلم دیوداس میں مادھوری دکشٹ کی رقص پرفارمنسز ان کے کریئر کی شاندار جھلکیاں ہیں جنہوں نے کلاسیکی رقص، جذباتی اظہار اور فنی مہارت کا حسین امتزاج  پیش کیا۔

’مار ڈالا‘ میں مادھوری نے چندر مکھی کے کردار میں اپنی محبت اور درد کو کلاسیکی کتھک رقص کے ذریعے بیان کیا۔

اس گانے کی موسیقی اسماعیل دربار نے ترتیب دی اور اسے کویتا کرشنا مورتی نے گایا۔

رقص کی کوریوگرافی برجو مہاراج نے کی جس میں مادھوری کی حرکات، تاثرات اور لباس کی شان نے اس گانے کو ایک شاہکار بنا دیا یہ پرفارمنس ان کے کریئر کی بہترین رقص میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

تازہ ترین